ڈنگی ہری پور کا نوجوان دریائے سرن میں ڈوب گیا

ہری پور موضع ڈنگی کا رہائشی 18 سالہ نو تھانہ شیروان کی حددو پوھار نڑیالی کچا پل سنڈے مار کے مقام پر ڈوب کر جاں بحق تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہری پور موضع ڈنگی کا رہائشی 18 سالہ نوجوان کے محمد اویس ولد محمد اعظم جو کہ اپنے دوستوں کے ہمراہ تنکہ والی زیارت پر گیا ہوا تھا واپسی پر گزشتہ روز صبع کے وقت تھانہ شیروان کی چوکی پھوار کی حدود کچا پل سنڈے مار کے مقام پر دریائے سرن میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا جسے بچانے کے لیے دوستوں نے بہت کوشش کی مگر وہ گہرے پانی میں چلا گیا انکے شور شرابے پر چوکی پھوار کے اہلکاروں اور مقامی لوگوں نے ڈوبنے والے نوجوان کی تلاش شروع کردی جو جاں بحق ہو چکا تھا پولیس نے ریسکیو 1122 کو اطلاع کی ریسکیو1122 نے متوفی نوجوان کی نعش کو نکال کر پولیس کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد نعش کوورثاء کے حوالے کردیا گیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے دریافت شروع کر دی جبکہ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی نماز جنازہ گزشتہ روز آبائی قبرستان ڈنگی میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں سیاسی سماجی شخصیات کے علاوہ تاجروں علمائے کرام اساتذہ عمائدین علاقہ کےعلاوہ زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نےشرکت کی اور مرحوم کےبلند درجات کےعلاوہ پسماندگان کےصبرجمیل کے لیے دعا بھی کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں