ڈسٹرکٹ خیبر غیر ملكی خاتون کو رلانے والی پولیس کی جانب سے غیر ملكی جوڑے کو خوش کرنے کے لیے دنبہ کڑاہی کی دعوت

تحصیل جمرود، ضلع خیبر میں ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ غیر ملکیوں کے لیے دعوت کی گئی۔
گزشتہ روز جمرود تاریخی بازار میں پولیس سے ناراض غیر ملکی جوڑا پولیس اہلکار امین اکبر آفریدی کے رہائش گاہ گودر جمرود پر مدعو کیے گئے تھے جن کے عزت میں دنبہ ذبح کرکے ان کے لیے روایتی ننواتے کی گئی۔
جس میں علاقائی افراد کے علاؤہ صحافیوں نے شرکت کی۔اس موقع پر غیر ملکی سیاحوں کو روایتی خوراک وریتہ،لاڑلیے،قہوہ،پھل پیش کیے گئے جبکہ روایتی موسیقی کا اہتمام کیا گیا تھا جس سے غیر ملکی سیاح بہت محظوظ ہوا،غیر ملکی سیاح سالاوا،اولیگ،خاتون سیاح فرنڈم می نے کہا کہ پختون اور خاص کر ضلع خیبر کے عوام نہایت مہمان نواز،محبت کرنے والے اور امن پسند و روایت پسند لوگ ہیں ہم نے پولیس اہلکاروں کو معاف کیا ہیں اور ہم کو ننواتے کا رواج بہت پسند آیا۔
اب ہمارے دل میں کوئی غم و غصہ نہیں اب ہم خوش ہے اور سیاحوں اور خاص کر غیر ملکی سیاحوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اس تاریخی مقامات کا دورہ کریں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے میں ہجوم و پوچھ گچھ کے دوران ہم کو پریشانی ہوئی قبائلی اور خاص کر جمرود کے عوام بہت محبت کرنے والے ہیں جو اب ہمیں محسوس ہوا۔انہوں نے کہا کہ یہاں پر ہمیں تحفے و تحائف ملے جس سے ہم بہت خوش ہیں اور پولیس اہلکار امین اکبر آفریدی کے شکر گزار ہے ہم یہ محبت یاد رکھے گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں