ڈانسر اور شی میل میں زمین آسمان کا فرق ہوتا ھے ۔۔ایس ایچ او تھانہ سٹی ہری پور

ہری پور ۔۔۔تھانہ سٹی ہری پور کے ایس ایچ او کیڈٹ چن زیب خان تنولی نے ٹرانس جینڈر ایسوسییشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈانسر اور شی میل میں زمین اور اسمان کا فرق ہوتا ہے شی میل غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد سے میل جول نہ رکھیں غیر رجسٹرڈ شی میل اور ڈانسر کی ضلع ہری پور میں کوئی گنجائش نہیں اس موقع پر ٹرانس جینڈر ایسوسییشن کے نمائندوں کثیر تعداد میں موجود تھے جن میں ٹرانس جینڈر ایسوسییشن کے مرکزی صدر میڈم صبا گل ضلعی صدر میڈم صائمہ شوکت گرو میڈم رانی فیروزہ میڈم شناکسی میڈم تبو اور دیگر موجود تھے اس موقع پر ماڈل تھانہ سٹی کے ایس ایچ او چند زیب خان تنولی نے مزید کہا کہ شی میل ایسوسییشن کی ضلی صدر میڈم سائمہ شوکت ایک ہفتے کے اندر اندر ضلع بھر میں موجود تمام ڈانسر اور شی میل کی مکمل تفصیلات ن بما شناختی کارڈ کے تھانہ میں جمع کروائیں بصورت دیگر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی کیونکہ دیکھا گیا ہے کہ ٹرانس جینڈر کی کثیر تعداد سر شام مختلف مقامات پر نوجوان نسل کو ورغلانے میں مصروف نظر اتی ہے جس سے نوجوان نسل میں منشیات کا استعمال روز بروز بڑھ رہا ہے اور بے راہ روی کی طرف تیزی سے گامزن ہے نوجوان نسل کا مستقبل شی میل کے ہاتھوں تباہ و برباد نہیں ہونے دیا جائے گا اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ والدین اپنے نوجوان بچوں پر خصوصی اور کڑی نظر رکھیں بلاوجہ رات گئے تک اوارہ گردی کرنے والے نوجوانوں کو گھر میں قیامکرنا والدین کا کام ہے والدین ان کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیں ٹرانس جینڈر ایسوسییشن کے کسی بھی فرد کو نوجوان نسل کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ٹرانس جینڈرز ایسوسییشن کے تمام گرو اپنے اپنے ڈانسرز پر کڑی نظر رکھیں ان کو کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوس فرد یا افراد سے تعلقات نہ رکھنے دیں جس کا نقصان انہیں مستقبل میں شدید تر ہو سکتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں