چائینیز کی حفاظت ہمارا فرض ھے ڈی آئی جی ہزارہ

ڈی آئی جی ہزارہ محمد اعجاز خان کا ضلع مانسہرہ کی تحصیل بالاکوٹ کی حدود میں جاری ترقیاتی پراجیکٹس اور چائنیز کیمپ کا دورہ۔
پراجیکٹس عہدیدران نے ڈی آئی جی ہزارہ کو پراجیکٹ اور سیکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی۔
پراجیکٹس اور چائینز کوتحفظ فراہم کرنا حکومت پاکستان اور ہزارہ پولیس کی اولین ترجیح ہے، ڈی آئی جی ہزارہ محمد اعجاز خان
ڈپٹی انسپکٹرجنرل آف پولیس ہزارہ ریجن محمد اعجاز خان کا بالاکوٹ مانسہرہ میں جاری سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، گھنول ہائڈرو پاور پراجیکٹ اور چائینز کیمپ کا دورہ جہاں انہوں نے آرمی افسران، پراجیکٹس عہدیدران اور چائینیز عہدیداران سے ملاقات کی اور پراجیکٹس اور سیکیورٹی کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ پراجیکٹس اور چائینیز عہدیداران نے ڈی آئی جی ہزارہ کو سیکیورٹی و دیگر امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ پیش کی۔ ڈی آئی جی ہزارہ محمد اعجاز خان نے چائینز عہدیداران سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں جاری تمام چائنیز پراجیکٹ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہمیت کے حامل ہیں۔ پاکستان کی ترقی میں چین کا کردار قابل ستائش اور قابل قدر ہے۔ پاکستان میں مقیم چائینز کوتحفظ فراہم کرنا حکومت پاکستان اور ہزارہ پولیس کی اولین ترجیح ہے جس میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی نہیں کی جائے گی۔ ڈی آئی جی ہزارہ محمد اعجاز خان نے اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ ظہور بابر آفریدی و دیگر پولیس افسران کو ہدایت دی کہ چائنیز کی سیکیورٹی کو مزید موثر اور بہتر بنائیں اور انکے ساتھ روابط کو مزید مستحکم بنایا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پولیس بروقت انکی مدد کرسکے۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے چائینز عہدیداران کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی جس پر چائینز عہدیداران نے ڈی آئی جی ہزارہ کے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ ہزارہ پولیس کی جانب سے مہیا کردہ سیکیورٹی پر مکمل اطمینان اور اعتماد ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں