پی پی ہزارہ استحکام پاکستان اور نظریہ بھٹو کے لیے کام کر رہی ھے ملک فاروق ابرار سعید

ایبٹ آباد پیپلز لیبر بیورو کے زیر اہتمام پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخواہ کے ڈویژنل صدر ملک فاروق تنولی،صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ابرار سعید سواتی کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام، تقریب کی صدارت ڈویژنل صدر پیپلز لیبر بیورو محمد سعید نے کی جبکہ مہمان خصوصی ڈویژنل صدر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سید ذوالقرنین شاہ تھے، تقریب کا اہتمام پریس کلب ایبٹ آباد میں کیا گیا، تقریب میں پہنچنے پر تمام مہمانوں کا پر تپاک استقبال کیا گیااور گرم جوشی سے آمد پر خیر مقدم کیا گیا،تقریب میں پیپلز لیبر بیورو کے تمام ضلعی و تحصیل عہدیداران سمیت پارٹی کی ذیلی تنظیموں کے عہدیداران بھی شریک ہوئے صدر سردار ابرار ضلع ہری پور کے صدر زوالفقار قریشی،کوہستان سے سرفراز خان پیپلز لیبر بیورو کے پی کے نائب صدر منیر خان،ملک فرید نائب صدر پی ایل بی، کے پی کے پی، فخرلاسلام فخری ایڈووکیٹ، ملک سعید ایڈووکیٹ مانسہرہ، ساجدہ تبسم، صدف خان اور کثیر تعداد میں ورکر اور عہدیداروں نے شرکت کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے ملک فاروق تنولی اور ابرار سعید سواتی کو عہدوں پر تعیناتی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کے دست بازو بن کر پیپلزپارٹی کی ترقی و استحکام اور نظریہ بھٹو کی ترویج کو اشاعت کے لئے کام کرنے کے عزم کا اظہارکیا۔ مقررین نے کہا کہ پیپلز پارٹی خیبر پختونخواہ میں ایک منظم قوت بنتی جا رہی ہے ہزارہ ڈویژن سے اہل افراد کی عہدوں پر تعیناتیوں سے کارکنان کا قیادت پر اعتماد بڑھا ہے، وہ وقت دور نہیں کہ جب چیئرمین بلاول بھٹو کی نوجوان قیادت میں وطن عزیز میں ایک عوامی حکومت کا قیام عمل میں لا یا جائے گا جس کے وزیر اعظم بلاول بھٹو ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں