پی پی مانسہرہ کی تقریب شازی خان کی واپسی جیالوں میں جوش

مانسہرہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے نو منتخب عہدیداروں کے اعزازمیں تقریب کا انعقاد جیالوں کی بھرپور شرکت نو منتخب عہدیداروں میں مانسہرہ کے ملک فاروق تنولی ڈویژنل صدر ہزارہ ڈویژن ، ابرار سعید ڈویژنل جنرل سیکٹری اور ملک محمد ممتاز ضلعی صدر ضلع مانسہرہ منتخب ہونے پر مقامی ھوٹل میں ایک پروقار تقریب منعقد ھوئی جسمیں ضلع بھر کے پیپلز پارٹی کے قائدین اور ورکروں نےشرکت کی اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری محمد شجاع خان المعرف شازی خان نے تقریب سے خطاب کرتے ھوۓ کہا کہ موجودہ ملکی سیاست جو نوجوانوں کے گرد گھومتی ھے پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو ان جوانوں کے دلوں میں بستے ہیں اور ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ھیں وہ ملک محمد فاروق کے ھزارہ ڈویژن کے صدر ابرار سعید خیبر پختونخواہ جنرل سکیٹری اور ملک ممتاز کے ضلعی صدر منتخب ھونے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی شھید ذولفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی ملک بناکر ناقابل تسخیر بنایا، شہید ذولفقار علی بھٹو نے قادیانیوں کو آپنے دور حکومت میں غیر مسلم قرار دے کر ایک عظیم کارنامہ سرانجام دیا اور سیاست کو نوابوں وڈیروں کے محلات سے نکال کر غریب عوام کی جھونپڑیوں تک لایا نومنتخب ڈویژنل صدر ملک فاروق تنولی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ھوۓ کہا کہ انشاءاللہ جھاری کس سے کوھستان کی چوٹیوں تک پاکستان پیپلز پارٹی کو فعال بنا کر دم لیں گۓ خطاب میں ضلعی صدر ملک محمد ممتاز نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی غریب مزدور کسان کی پارٹی ھے اور عوام کی امنگوں کی ترجمان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں