پی ٹی آئی نے لوگوں کو گالیاں دینے کے لیئے ملازمین بھرتی کیئے ۔گورنر

ایبٹ آباد:گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہےکہ وفاقی حکومت مشکل معاشی حالات سے گزر رہی ہے۔وفاقی بجٹ میں عالمی مالیاتی ادارہ کے بغیر پی ڈی ایم کی اتحادی جماعت عوام کو ریلیف دے گی ۔حکومت نے آٹا اور ڈالڈا کی قیمت میں بجٹ سے پہلے ریلیف دیا ہے ،ترقی کی ہر اینٹ میں سب نے اپنا حصہ ڈالنا ہے ۔وفاقی اور صوبائی حکومت قوم اور ملک کی مشکل حل کرنے میں مصروف عمل ہے۔سابق حکومت نے صحت کے نظام کا بیڑہ غرق کیا آج ان کا ہر فعل پکار پکار کر کہہ رہا ہے انکوائری کرو۔انہوں نے لوگوں کو گھروں میں بیٹھ کر گالیاں دینے کے لئے بھرتی کیا۔الیکشن کے لئے بال گورنر کے کورٹ سے نکل چکی ہے سپریم کورٹ نے بھی الیکشن کو ایک ہی روز کروانے کا کہا ہےاور سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر فیصلہ کرنے پر زور دیا ہے۔جو خوش آئند ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایبٹ آباد پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر جمیعت علمائے اسلام کے ضلعی امیر مولانا انیس الرحمن ،ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا غلام مجتبیٰ ،مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر حاجی محبت اعوان ،جنرل سیکرٹری ذوالفقار جاوید عباسی،چیمبر آف کامرس کے مرکزی رہنما حاجی افتحار خان ،کامرس کالجز پروفیسر ایسوسی ایشن ہزارہ کے صدر قاری شفیق الرحمن عباسی، علمائے کرام کے علاوہ اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل محمد شاہد چوہدری ،سابق صدور ایبٹ آباد پریس کلب سردار نوید عالم ،محمد عامر شہزاد جدون ،سردار محمد شفیق بھی موجود تھے ۔گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کا کہنا تھا پی ٹی آئی حکومت نے بورڈ بنا کر عوام کے وسائل کا بے دریغ استعمال کیا ۔حکومتی ادارے کسی سے زیادتی نہ کریں لیکن رعایت بھی نہ کریں۔9 مئی کو ریاستی اداروں کے خلاف سوچ سامنے آئی ہے۔جناح ہاؤس کو آگ لگائی گئی۔اس سب کے پیچھے وہ دس سال سوچ کو پروان چڑھاتے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج ،رینجر ،اور پولیس والوں کی وجہ سے قوم چین میں رہتی ہے۔نو مئی کے بعد قوم نے ثابت کیا وہ پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے ساتھ ہے جو آئین کو تحفظ دے رہی ہے۔گورنر حاجی غلام علی خان کا کہنا تھا ملک کے لئے ہم سب اک ہیں یہ ملک قائم ودائم رہنے کے لئے بنا ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا حکومت کی بات کو عوام تک پہنچانے کا زریعہ ہے اس شعبہ کو کبھی مشکلات میں نہیں چھوڑیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں