پی -ٹی -آئی نے صرف انتشار کی سیاست کو فرو غ دیا. سردار یوسف

مانسہرہ سابق وفاقی وزیرسردارمحمدیوسف نے کہا ہیکہ
” پی ٹی آئی نے اپنے دور حکومت میں انصاف کے بجائے تحریک انتشار کو فروغ دیا اور کے- پی- کے اسمبلی میں اپوزیشن ممبران کو ترقیاتی فنڈ زسے محروم رکھ کر دیوار سے لگا یا گیا ہے”.
وہ گزشتہ روز وزیراعظم کے مشیر سردار شاہیجان یوسف اور سابق ضلع ناظم سردارسید غلام کے ہمراہ مانسہرہ پریس کلب میں میڈیاسے بات چیت کررہے تھے انھوں نے کہا کہ “الیکشن جب حالات ساز گار اور معاشی حالات بہتر ہوں بروقت ہونے چاہئیے، ن- لیگ کبھی بھی الیکشن سے نہیں بھاگی ہے میاں نواز شریف تین دفعہ الیکشن ہی کے ذریعہ وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں” انھوں نے کہا کہ “ایک شخص کے کہنے پر دواسمبلیوں کو تحلیل کرکے منتخب ایم- پیز کو حق نمائندگی سے محروم کیا گیا ہے جس پرعدلیہ کوسوموٹونوٹس لینا چاہئیے” انھوں نےمزید کہا کہ “پی ٹی آئی نے سی پیک پرچارسال کام بند رکھا جسے موجودہ حکومت نے بحال کردیا ہے اس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے” اور یہ کہ” گزشتہ چارسالوں کے دوران ہزارہ میں کوئی میگا پراجیکٹ نہیں دیا گیا ہے جبکہ موجودہ حکومت نے ہزارہ الیکٹریکل کمپنی اور سات سو پچاس میگاواٹ گریڈاسٹیشن دیا ہے اور صوبہ ہزارہ کاقیام بھی ہم کریں گے جسکے لئیے جلد کمیشن بنایاجائے گا” ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں