پشاور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ۔۔چھپایا گیا بم بارود برآمد

پشاور :- ارمڑ۔۔دہشت گردی کا منصوبہ ناکام
ایس ایس پی آپریشنز ہارون الرشید خان کی خفیہ انفارمیشن پر کیپٹل سٹی پولیس نے نواحی علاقہ ارمڑ اوچ نہر چوکی شمشتو کی حدود اراضیات میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا، نامعلوم تخریب کاروں کی جانب سے رکھا گیا بھاری مقدار میں بارودی مواد اور اینٹی پرسنل مائینز پولیس اور بی ڈی یو نے ناکارہ بنا کر اپنی تحویل میں لے لیا گیا، بھاری مقدار میں بارودی مواد اور اینٹی پرسنل مائینز کسی بھی وقت دہشت گردی کی غرض سے استعمال ہو سکتا تھا، جس کو پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر اہم کارروائی کے دوران ایس پی صدر سرکل ملک حبیب کی سربراہی میں ڈی ایس پی صدرسرکل محمد علی، ایس ایچ او تھانہ ارمڑ تحسین اللہ خان، بی ڈی ایس اور دیگر بھاری نفری پولیس کے ہمراہ پہنچ کر ناکارہ بنادیا گیا، *اہم کارروائی کے دوران 32 عدد اینٹی پرسنل مائینز اور 6 کلوگرام بارودی مواد اپنی تحویل میں لے لیا گیا ہے، اسی طرح پولیس کی بھاری نفری نے مختلف ملحقہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا، واقعہ سے متعلق مراسلہ سی ٹی ڈی کو ارسال کردیا گیا ہے، جہاں باقائدہ مقدمہ درج کرکے انٹیلی جنس بیسڈ پر مزید تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا جائے

ایس ایس پی آپریشنز ہارون رشید خان کو خفیہ انفارمیشن ملی کہ تھانہ ارمڑ کی حدود اوچ شمشتو نہر کی اراضیات میں بھاری مقدار میں بارودی مواد موجود ہے، جس پر ایس پی صدر ڈویژن ملک حبیب کی سربراہی میں ڈی ایس پی صدرسرکل محمد علی، ایس ایچ او تھانہ ارمڑ تحسین اللہ خان نے بی ڈی ایس کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ کر انتہائی مہارت کے ساتھ بارودی مواد اور بموں کو ناکارہ بنا دیا گیا، بی ڈی یو کے مطابق 32 عدد اینٹی پرسنل مائینز اور 6 کلوگرام بارودی پولیس افسران کی موجودگی میں ناکارہ بنا کر اپنی تحویل میں لے لیا، واقعہ سے متعلق مراسلحہ سی ٹی ڈی کو ارسال کردیا گیا، جہاں پر مقدمہ درج کرکے انٹیلی جنس بیسڈ پر مزید جامع تفتیش کا دائرہ وسیع کردیاگیا ہے، اسی طرح مختلف ملحقہ علاقوں میں پولیس کے بھاری نفری اور دیگر یونٹس کے ہمراہ بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے، ناکارہ بنائے گئے بھاری مقدار میں بارودی مواد کسی بھی وقت دہشت گردی کی غرض سے استعمال ہونے کا خدشہ تھا، ایس ایس پی آپریشنز ہارون الرشید خان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں