پاک فوج کو سلام عوام بچاؤ تحریک کو اکیس اکتوبر کو عوام کے حق میں احتجاج سے روک دیا گیا

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) ایبٹ آباد عوام بچاؤ تحریک کے رہنما نصیر خان جدون نے 21 اکتوبر مہنگائی کے خلاف ہونے والا احتجاج اور پہیہ جام ہڑتال پی ایم اے کی پریڈ کی وجہ سے موخر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ عوام کے حقوق کی جنگ جاری رہے گی انتظامیہ کو خبردار کیا ہے کہ کسی دوسری جماعت کو ریلیف دیا گیا تو پھر ہر سطح پر احتجاج ہو گا جس کی زمہ دار انتظامیہ ہو گی ۔ ہمیں دیگر لوگوں کے مساوی حقوق دیئے جائیں ۔حویلیاں میں ریلی کا حق دیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایبٹ آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے نصیر خان کا کہنا تھا کہ 21 اکتوبر تک انصاف کے تقاضے پورے نہ کئے گئے تو 21 کے بعد انتظامیہ کے خلاف احتجاج بھی ہو گا اور عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا جائے گا ۔ نبیل عباسی نے پندرہ روز قبل احتجاج کے لئے درخواست دی تھی اس پر پرامن احتجاج کی اجازت دی جائے کیونکہ وہ پی ایم اے پریڈ کی حدود سے باہر ہیں ضلعی انتظامیہ بھتہ خور ہے سی این جی کی قیمت بھی دیگر اضلاع کے مقابلہ میں زیادہ ہے کیوں ڈپٹی کمشنر کو چاہئیے کہ وہ عوامی مسائل کریں ۔ واپڈا میں ہماری جنگ اشرافیہ اور گریڈ 17 سے اوپر کے لوگوں کے خلاف ہے واپڈا کا ایک ریٹائرڈ ملازم انتشار پھیلا رہا ہے ۔کہ ہم ملازمین کے خلاف ہیں لیکن ایسا ہر گز نہیں ہے ۔عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہئیے ہیں ۔اس موقع پر نبیل عباسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایبٹ آباد میں احتجاج پی ایم اے پریڈ کی وجہ سےملتوی کیا گیا ہے ۔ہماری اجازت ملی تو احتجاج کریں گے ایک مخصوص جماعت کارکنوں کو نکالنے کے لئے انتشار پیدا کرنا چاہتی ہے ۔وہ اپنے قائد کے استقبال کےلئے جانے کے وقت کا ہم نے الگ وقت بھی مقرر کیا گیا تھا عوام بچا و تحریک کے تمام کارکنان حویلیاں پہنچیں پاک فوج کو سلام ایک مثبت پیغام دیا انتظامیہ ہمیں فوری این او سی جاری کرے اور پرامن احتجاج کی اجازت ہمارا حق ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں