پاکستان ریلوے نے کرائے میں پانچ فیصد اضافہ کردیا

ریلوے نے بھی کرایہ بڑھا دیا

لاہور: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ریلوے نے بھی ٹرینں کے کرایے بڑھا دیے۔ پاکستان ریلوے کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ریلوے کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے پر عملدرآمد کل 2 ستمبر سے ہو گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ رات وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ملک میں پیٹرول 305 روپے 36 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 311 روپے 84 پیسے ہو گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں