پانو انٹر چینج کار اور ٹرک میں تصادم تین افراد زندہ جل گئے

مانسہرہ پانو انٹر چینج پر افسوس ناک حادثہ مانسہرہ پانو انٹر چینج پر موٹرکار حادثہ کے نتیجہ میں 3 افرادجاں بحق ایک زخمی حادثہ موٹر کارنمبر4631اے سی اور ٹرک نمبرٹی کے زیڈ408 میں تصادم کی وجہ سے پیش آیا جس سے موٹر کارکوآگ لگ گی جاں بحق افراد میں مرزاخان۔نقیب اللہ ۔اور زبیع اللہ سکنہ کالج دوراہا شامل ہیں جبکہ گل احمد زخمی ہوگیا۔ریسکیو میڈیکل ٹیم نے جاں بحق افراد اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے تمام افراد کو کنگ عبداللہ ہسپتال منتقل کیا جہاں سے زخمی گل احمدکو ایبٹ کمپلکس ریفر کیاگیاہے موٹر کار راولپنڈی جارہی تھی پولیس نے زیر دفعہ337G.320_427_279 کے تحت مقدمہ درج کرکےواقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں