پاب نے دو بار طلاق دلوا ئی جنسی زیادتی پر مجبور کرتا تھا پہلے نیند کی گولی دی پھر گولی ماری ۔مقتول کی ملزمہ بیٹی کا بیان

مانسہرہ (چیف رپورٹر )تھانہ اوگی پولیس نے تورغر حال اوگی کے رہائشی سابقہ تحصیل ناظم تورغر کا اندھا قتل ٹریس ، قتل میں ملوث حقیقی بیٹی گرفتار ، آلہ قتل برآمد
والد میرے ساتھ جنسی زیادتی کرتا تھا جس کی وجہ سے مجھے 2 جگہوں سے طلاق بھی دلوائ (ملزمہ کا بیان)

مورخہ 2023۔08۔30 کو رات کو والد کو نیند کی گولیاں کھلا کر والد کے ہی پستول سے گولی مار کرقتل کیا(ملزمہ کا عدالت میں بیان)
مقتول کے بیٹے نے اپنے باپ کےقتل کی دعویداری نامعلوم ملزم کے خلاف کی تھی۔پولیس نے نامعلوم مقدمہ کو ٹریس کرکے مقتول کی حقیقی بیٹی کو گرفتار کرلیا جس نے بتایا کہ اس کا والد اسے جنسی زیادتی پر مجبور کرتا تھا اور 2 دفعہ طلاق بھی دلوائ جس کی وجہ سے والد کو نیند کی گولیاں کھلا کر پستول سے گولی مار کرقتل کیا۔
ملزمہ کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرکے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اس نے اعتراف جرم کرلیا جسکو جیل بھیج دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں