ٹریفک پولیس نے شھور اجاگر کرنے کے لیئے پمفلٹ تقسیم کئے

پشاور :- شہریوں پر شربت اور پانی سمیت ٹریفک قوانین بارے آگاہی پمفلٹس تقسیم

شہری محفوظ سفر یقینی بنانے کے لئے دوران سفر ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں‘ چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان
سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ایجوکیشن ٹیموں نے شدید گرمی کے باعث موٹروے انٹرچینج اور جی ٹی روڈ پر شہریوں پر شربت اور پانی سمیت ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے۔ چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان کی ہدایت پر ایجوکیشن ٹیموں نے موٹروے انٹرچینج پر شہریوں پر شربت اورر پانی سمیت ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے ۔ اسی طرح شدید گرمی کی لہر شروع ہونے سے تاحال شہر کے تمام سیکٹروں میں ٹریفک وارڈنز پر بھی شربت اور ٹھنڈے پانی کی بوتلیں تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس موقع پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ایجوکیشن ٹیموں کی جانب سے شہریوں اور خصوصاً موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ کے استعمال بارے آگاہ کیا گیا اور اس کے فوائد بیان کئے گئے۔ چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان نے کہا ہے کہ شہری دوران سفر سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں تاکہ حادثات کی صورت میں جانی نقصان سے بچ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرنے سے حادثات میں کمی آنے سمیت ٹریفک میں خلل نہیں پڑیگا جس سے شہری بروقت اپنے منزل مقصود تک پہنچ سکیں گے اور اگر کوئی بھی شخص ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کریگا تو وہ نہ صرف ٹریفک میں خلل کا باعث بن رہا ہے بلکہ وہ ایک غیر ذمہ دار شہری بھی ہے جو شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر رہا ہے یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم ٹریفک نظام کو منظم طریقے سے چلائیں کیونکہ اکثر اوقات ایک ڈرائیور کی غلطی سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں جس میں ایمولینسز بھی پھنس جاتی ہیں جس سے قیمتی جانوں کا ضیاع بھی ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرتے ہوئے شہر میں ٹریفک نظام کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں اور سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے ساتھ تعاون کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں