ٹریفک قوانین بارے رکشوں پر خصوصی اگا ہی مہم

ٹریفک قوانین سے متعلق رکشوں پر آگاہی بینرز چسپاں

سینکڑوں رکشوں پر ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کیلئے مختلف قسم کے کلمات درج

آگاہی دینے کا مقصد ٹریفک حادثات پر قابو پانا ہے تاکہ شہریوں کی سفر محفوظ ہو‘ چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان
چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان کی ہدایت پر شہریوں میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے لئے ایس پی ہیڈ کوارٹرز طیب جان, ایس پی کینٹ عنایت علی, ایس پی سٹی محمد سعید اور ایس پی ٹاؤن شازیہ شاہد کی نگرانی میں شہر بھر میں رکشوں پر ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی بارے بینرز چسپاں کرنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت اب تک سینکڑوں رکشوں پر ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کیلئے مختلف قسم کے کلمات درج کردیئے گئے ہیں تاکہ شہریوں میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی پیدا کی جا سکے اور وہ اس پر عملدرآمد کر کے اپنے سفر کو محفوظ بنا سکیں۔ چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان نے کہا ہے کہ شہریوں میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے لئے شہر کے مختلف علاقوں‘ اڈہ جات‘ تعلیمی اداروں اور دیگر مقامات پر باقاعدہ پروگرامات اور سیمینارز کا اہتمام کیا جاتا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری ٹریفک قوانین بارے آگاہ ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی دینے کا مقصد صرف یہ ہے کہ حادثات کی ریشو کم ہو اور شہری محفوظ سفر کر سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہری دوران سفر اوور سپیڈنگ اور موبائل فون پر بات کرنے سے گریز کریں جبکہ موٹر سائیکل سوار سفر کرتے وقت ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ون ویلنگ ایک جان لیوا فعل ہے لہٰذا نوجوان نسل اس سے گریز کریں تاکہ ان کا جانی و مالی نقصان نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو ٹریفک قوانین بارے آگاہی دینے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں