واپڈا سکور ٹی فورس ٹریننگ سکول میں پاسنگ آوٹ کی تقریب

تر بیلا غازی
واپڈا سیکورٹی فورس ٹریننگ سکول تربیلا میں سکیورٹی سٹاف کی پاسنگ آؤٹ تقریب منعقد ہوئی،سکیورٹی ضروریات کے پیشِ نظر واپڈا سکیورٹی فورس کی تشکیل نو کی جارہی ہے،واپڈا سکیورٹی فورس ٹریننگ سکول کا مقصد واپڈا کے لئے سکیورٹی کا جامع نظام وضع کرناہے،تفصیلات کے مطابق واپڈا سکیورٹی فورس ٹریننگ سکول تربیلا میں تربیت حاصل کرنے والے تیسرے گروپ کے 150 سکیورٹی سٹاف کی پاسنگ آؤٹ تقریب منعقد ہوئی،ممبر فنانس نوید اصغر چوہدری تقریب کے مہمان خصوصی تھے،جبکہ جنرل منیجر سکیورٹی بریگیڈئیر محمد طفیل (ریٹائرڈ)، جنرل منیجر تربیلا ڈیم ذاکر عتیق، واپڈا کے دیگر آفیسرز اور اہلکار نے بھی تقریب میں شرکت کی،تقریب کے دوران تربیت حاصل کرنے والے سکیورٹی سٹاف نے مارچ پاسٹ کے علاوہ اپنی مہارت کا عملی مظاہرہ بھی کیا،ممبر فنانس نے تربیت کے دوران امتیازی کارکردگی دکھانے والے سکیورٹی اہلکاروں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے،ممبر فنانس نوید اصغر چوہدری نے کہا کہ واپڈا منصوبوں پر سکیورٹی کی ضروریات کے پیشِ نظر واپڈا سکیورٹی فورس کی تشکیل نو کی جارہی ہے،اور اس واپڈا سکیورٹی فورس ٹریننگ سکول تربیلا اِس بنیادی مقصد کے حصول میں کلیدی کردار اداکررہا ہے،اْنہوں نے پاس آؤٹ ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں کی تربیت میں معاونت پر ایس ایس جی ہیڈ کوارٹرز کا شکریہ بھی ادا کرتے ہوئے کہا کہ منصوبوں اور تنصیبات پر ممکنہ اندرونی اور بیرونی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے سکیورٹی کا ایک جامع، فعال اور مستعدنظام کی تشکیل دیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں