نو مئی بغاوت پاک فوج کے پندرہ افسران کے خلاف کاروائی ۔۔ملک میں سترہ فوجی عدالتیں کام کر رہی ہیں ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج ترجمان کی پریس کانفرنس نو مئی کی سازش میں ملوث پندرہ فوجی افسران کے خلاف کاروائی کی تصدیق
فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے سربراہ میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ نو مئی کے واقعات کی فوج میں دو ادارہ جاتی تحقیقات کی گئیں جن کی سربراہی اعلیٰ افسران نے کی جس کے تحت ایک لیفٹننٹ جنرل سمیت تین فوجی افسران کو نوکری سے فارغ کیا گیا۔
پیر کو پپنڈی میں پریس کانفرنس میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کی روشنی میںپاک فوج کے 3 میجر جنرل اور 7 بریگیڈیئر سمیت 15 فوجی افسران کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی گئی ہے۔
فوج کے ترجمان کے مطابق ایک ریٹائرڈ فور اسٹار جنرل کی نواسی، ایک ریٹائرڈ فور سٹار کا داماد گرفتار ہیں جب کہ کئی فوجی افسران کے اہل خانہ کے خلاف کارروائی ہورہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت پاکستان میں 17 فوجی عدالتیں کام کر رہی ہیں جن میں ان کے بقول 9 مئی کے واقعات میں ملوث 102 شرپسندوں کا ٹرائل آرمی ایکٹ کے تحت کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں پہلے سے سترہ فوجی عدالتیں کام کر رہی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں