نتھیا گلی میں سمر کیمپ سپیشل بچوں کی شرکت

*نگران صوبائی وزیر اطلاعات و سیاحت بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل/ نتھیاگلی میں خصوصی بچوں کے سمر کیمپ میں شرکت*

یبٹ آباد: بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل کی نتھیاگلی میں صوبے بھر سے آئے خصوصی بچوں کے سمر کیمپ میں شرکت

ایبٹ آباد: بینائی سے محروم طلبہ میں بنوں، وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان کے بچے اور بچیاں شامل

ایبٹ آباد: سمر کیمپ میں پشاور اور ایبٹ آباد کے اسپیشل چلڈرن سکولوں کے بچے بھی شریک ہوئے۔

ایبٹ آباد: پانچ روزہ سمر کیمپ محکمہ سیاحت، ٹورازم اتھارٹی اور جی ڈی اے کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔

ایبٹ آباد: خصوصی بچوں کے درمیان انتہائی خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل

ایبٹ آباد: سمر کیمپ کا مقصد خصوصی بچے آپس میں ملیں اور ایک دوسرے کے جذبات سے آگاہ ہوں۔ بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل

ایبٹ آباد: خصوصی بچوں کے لیے صوبے میں پہلی دفعہ سمر کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل

ایبٹ آباد: آئندہ خیبرپختونخوا کے ٹورازم کلینڈر میں یہ مستقل ایونٹ ہوگا۔ بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل

ایبٹ آباد: سال میں خصوصی بچوں کے لیے ایسے چار پروگرام منعقد کریں گے۔ بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل

ایبٹ آباد: ہر سال دوسرے صوبوں سے بھی خصوصی بچوں کی یہاں میزبانی کریں گے۔ بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل

ایبٹ آباد: خصوصی بچوں کے لیے ونٹر کیمپ کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل

ایبٹ آباد: پاکستان میں سیاحت اور بے شمار قدرتی مقامات ہیں۔ بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل

ایبٹ آباد: اس خوبصورتی کو دیکھنے کے لیے دل کی آنکھ چاہیے۔ بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل

ایبٹ آباد: عالمی سطح پر پیغام پہنچانا چاہتے ہیں کہ لوگ یہاں ائیں۔ بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل

ایبٹ آباد: خیبرپختونخوا کے لوگ مہمان نواز ہیں۔ بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل

ایبٹ آباد: ہمارے ادارے اور لوگ انفرادی طور مہمانوں کی قدر کرتے ہیں۔ بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل

ایبٹ آباد: سیاحت ذمہ داری کے ساتھ ہونی چاہیے۔ بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل

ایبٹ آباد: اپنے سیاحتی مقامات کی صفائی کا خیال رکھنا ہم سب کا فرض ہے۔ بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل

ایبٹ آباد: ہم سہولیات دیں گے سیاح یہاں کی ثقافت اور مقامات کا خیال رکھیں۔ بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل

ایبٹ آباد: خصوصی بچے ہمارے انتہائی اہمیت کے حامل مہمان ہیں۔ بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل

ایبٹ آباد: ہمارا فرض ہے ان بچوں کا خیال رکھیں، یہ ہماری زمہ داری ہیں۔ بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل

ایبٹ آباد: میڈیا کا شعبہ، صحافی برادری معاشرے کا اہم جزو ہیں۔ بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل

ایبٹ آباد: جلد محکمہ اطلاعات اور محکمہ سیاحت میں بہت بہتری نظر آئے گی۔ بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل

ایبٹ آباد: ملک کے اندر اور باہر سے سیاحوں کو راغب کر رہے ہیں۔ بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل کی میڈیا سے گفتگو

ایبٹ آباد: خیبرپختونخوا کے تمام سیاحتی مقامات پر اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات فراہم کریں گے۔ بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل

ایبٹ آباد: سیکورٹی صورتحال میں بہتری نگران حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل کی میڈیا سے گفتگو

ایبٹ آباد: صوبے کو دہشتگردی کے عفریت سے نجات دلانا چاہتے ہیں۔ بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل

ایبٹ آباد: سیکورٹی اداروں کی استعداد میں اضافہ کیا ہے۔ بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل

ایبٹ آباد: پرعزم ہیں کہ سیکورٹی مسائل پر قابو پالیں گے۔ بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل

ایبٹ آباد: الیکشن کمیشن کو انتخابات کے انعقاد میں ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔ بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل

ایبٹ آباد: نگران حکومت الیکشن کمیشن کے تابع ہے، جو ہدایات ملیں گی عملدرآمد کریں گے۔ بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں