مون سون بارشوں نے تحصیل بالاکوٹ میں تباہی مچا دی سرکاری افسران فوٹو سیشن تک محدود ۔۔تحصیل چہرمین لیاقت كسانہ پھٹ پڑے

بالاکوٹ ( تحصیل رپورٹر) قائم مقام چیئرمین تحصیل کونسل بالاکوٹ سردار لیاقت کسانہ نے گزشتہ روز اپنے آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل بالاکوٹ میں مون سون کی بارشوں سے تحصیل بالاکوٹ میں دو سو سے زائد رابط سڑکیں اور پچاس سے زائد مکانات کو جزوی نقصان پہنچا مگر ابھی تک پندرہ کے قریب سرکاری محکموں کا کردار نظر نہیں ایا انھوں نے کہا کہ منگل کو تمام متعلقہ محکموں کی میٹنگ طلب کی ھے ڈیڑھ سال گزر گیا بلدیاتی فنڈز پر بھی پابندی ھے لوگوں کی توقعات ہیں ٹی ایم اے بھی غفلت برتے گی تو ان کے خلاف بھی ایکشن ہو گا انھوں نے کہا کہ سی اینڈ ڈبلیو ؛ پبلک ھیلتھ ؛ کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی ؛ محکمہ ایریگیشن ؛ زراعت ؛ نیشنل ہائی وے اتھارٹی ؛ پی ڈی ایم اے ؛ اے ڈی آر ڈی؛ سوشل ویلفیئر ؛ سائل کنزرویشن؛ واٹر مینجمنٹ ؛این ٹی ڈی سی ؛ ریسکیو 1122؛محمکہ صحت؛ محکمہ جنگلات کا ابھی تک کوئی کردار نہیں دیکھا گیا چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا فوری طور پر تحصیل بالاکوٹ پر توجہ دیں اور مذکورہ محکموں کو ہدایات جاری کریں تاکہ تحصیل بالاکوٹ کے عوام کی مشکلات کم ہو سکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں