منشیات فروش گرفتار،1030 گرام چرس برآمد

اپر کوہستان : تھانہ کمیلا پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف اہم کاروائ، 1030 گرام چرس برآمد، منشیات فروش گرفتار، مقدمہ درج رجسٹر.

منشیات فروش مخصوص گاہکوں کو منشیات کی سپلائی میں ملوث ہیں جن کو مخبر خاص کی اطلاع پر ایس ایچ او نصیرالدین بابر نے زیر نگرانی ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر راجہ خان کمیلا بازار سے گرفتار کرلیا.

گرفتار شدہ منشیات فروش لعل شیر ولد عالم شیر کے قبضے سے مجموعی طور پر 1030 گرام چرس برآمد ہوئ جن کے خلاف تھانہ کمیلا میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹر کیا گیا.

نوجوانوں کے محفوظ مستقبل کیلے منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن میں پولیس کا ساتھ دیں تاکہ اس ناسور نشے سے بچا جاسکے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں