ملک کی سلامتی سے آگے کچھ بھی نہیں -شہزادہ گشتاشپ خان

انتہا پسندی کے خلاف کاروائی ملکی سلامتی کے لیے ضروری ھے
خدشہ تھا کہ پی ٹی آئی والے اس طرح کی حرکت کریں گے اس لیے حکومت کے دوران ہی پارٹی چھوڑ دی
سابق وزیر داخلہ شہزادہ گشتاشپ خان کی اہم پریس کانفرنس ۔سابق امیدوار تحصیل چہرمین فاروق مغل اور اشتیاق خان سواتی آف بھیر کنڈ بھی موجود ہیں۔۔

تفصیلی خبر

سابق وزیر داخلہ سابق صوبائی وزیر اور جے یوآئی رہنما شہزادہ محمدگستاسپ خان نے کہاہیکہ پی ٹی آئی میں رہ کر اندازہ لگا لیا تھا کہ یہ لوگ یہی کچھ کریں گے جو نو مئی کو ہوا اسی خدشے کی بنیاد پر اس وقت پی ٹی آئی چھوڑی جس وقت مرکز اور صوبے میں پی ٹی آئی کی حکومت تھی ملكی سلامتی سیاست سے زیادہ اہم ھے ہم پاک فوج کیساتھ ہیں فوج مضبوط ہو گی تو ملک مضبوط ہوگا وہ گزشتہ روز پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے انھوں نے کہا ہی ٹی آئی مظاہروں میں فوجی تنصیبات پر حملے توڑ پھوڑ قابل مذمت ہے افواج کوکمزور کرنا ملک کوکمزور کرناہے انھوں نے کہا کہ ہم اپنی افواج کیساتھ کھڑے ہیں میں ایک عرصہ خود پی ٹی آئی میں رہا اور عمران خان کیساتھ پارٹی کیلئیے کام کیا اور جب پی ٹی آئی نے اہم عہدوں پر غیر ذمہ دار لوگوں کوپارٹی میں ذمہ داریاں دیں اور سنئیر کے مشورے کونظرانداز کرناشروع کیا تو میں نے پہلے ہی خطرہ کو بھانپتے ہوئے پارٹی کے دور اقتدار میں پارٹی سے علیحدگی اختیار کر کے جے یوآئی میں شمولیت اختیار کی انھوں نے کہا کہ ملک میں ایسا جموری نظام ہوناچاہئیے جوکہ یہاں کامیاب ہوسکے اور ملک ترقی کرے الیکشن ضرور ہونے چاہئیے مگر اسکے ملکی حالات کاسازگار ہونا ضروری ہے جسکے لئیے قیادت فیصلہ کرے گی انھوں نے کہا کہ ہم پاک افواج کے شہداء کوبھی انکی ملک کیلئیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے پر انھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ الیکشن ملکی سلامتی سے زیادہ ضروری نہیں ہیں اگر الیکشن سے ملک میں بہتری آتی ھے تو الیکشن ہونے چائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں