ملٹری کورٹس کے خلاف کیس جسٹس فائز عیسی بینچ سے الگ

جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور جسٹس طارق مسعود سویلینز کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت درخواستوں پر سماعت کرنے والے سپریم کورٹ کے نو رکنی لارجر بینچ سے علیحدہ ہو گئے ہیں۔
شہریوں کے ٹرائل کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے موقعے پر جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے کہا کہ وہ کیس کی سماعت سے دستبردار نہیں ہو رہے۔
انہوں نے کہا کہ جب تک پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر فیصلہ نہیں ہوتا، تمام بینچ غیرقانونی ہیں۔
جسٹس قاضی فائز عیسی نے دوران سماعت کہا کہ ’عدالتوں کو سماعت کا اختیار آئین کی شق 175 دیتی ہے۔ ہر جج نے حلف اٹھایا ہے کہ وہ آئین اور قانون کے تحت سماعت کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں