ملزم مقتول کا سگا بھائی اور بیوی نکلی

طور غر
تھانہ جدباء کی بروقت کاروائی, اندھے قتل کا ڈراپ سین کردیا, ملزم مقتول کا سگا بھائی اور بیوی نکلی

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پیانڈ میں جنگل سے زروھاب نامی نوجوان کی نعش برآمد ہوئی۔ نعش کو بغرض پوسٹمارٹم ہسپتال بٹگرام لایا گیا، ورثا کی دعویداری پر نامعلوم ملزم/ملزمان کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر ہوا ڈی پی او تورغر بلال احمد (پی ایس پی) نے فوری طور پر ایس ایچ او تھانہ جدباء فضل رحیم خان پولیس کو واقعہ میں ملوث ملزم/ملزمان کو ٹریس اور گرفتار کرنے کا ٹاسک دیتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل جدباء فدا محمد خان معہ ایس ایچ او تھانہ جدباء فضل رحیم خان اور OII تھانہ جدباء ساجد خان سپیشل ٹیم تشکیل دے کر جنہوں نے قلیل عرصہ 24 گھنٹے کے اندر اندر اندھے قتل کا سراغ لگایا، مقتول کے قاتل اپنے سگے بھائی عبدلوھاب اور اپنی منکوحہ بیوی مسماۃ(ش) نکلی۔دوران تفتیش ہر دو ملزمان بالا نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے الہ قتل پستول30 بور برامد کیا گیا۔
ڈی پی او تورغر بلال احمد نے بہترین تفتیش اور ملزمان کو بروقت گرفتار کرنے پر پولیس پارٹی کو نقد انعامات اور شاباش دیئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں