مفت آٹا ڈسٹربیوشن پوائنٹس کی سیکیورٹی، ڈی پی او کا وزٹ

اپر کوہستان : ڈی پی او اپر کوہستان محمد خالد خان کی ڈپٹی کمشنر عرفان اللہ محسود کے ہمراہ کمیلا بازار، مفت آٹا تقسیم کی مختلف پوائنٹس کا دورہ۔

مختلف مقامات پر قائم مفت آٹا ڈسٹریبیوشن پوائنٹس کی سیکیورٹی انتظامات، آٹے کی تقسیم کا طریقہ کار اور دیگر انتظامات کا بھی جائزہ لیا اس دوران انہوں نے کمیلا بازار کے مختلف دکانوں کے نرخ نامے، اشیاء خوردونوش کی معیار اور اکسپائری ڈیٹس بھی چیک کئے۔

مفت آٹا ڈسٹربیوشن پوائنٹس کی سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران اور جوانوں کو مستحق افراد کو مفت آٹا کی فراہمی کے عمل میں مزید سہولیات اور آسانیاں پیدا کرنے اور بد انتظامی کے مرتکب عناصر پر کڑی نظر رکھنے کی بھی ہدایات کی گئ۔

وزٹ کے دوران آفسران نے عوام الناس سے ملاقات کی اور اپیل کیا کہ انتظامیہ سے تعاون کیا جائے تاکہ مستحق خاندانوں تک مفت آٹے کی فراہمی کے عمل میں مزید آسانی اور تیزی لائی جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں