محفل نور قرآن کا انعقاد

35 ویں ماہانہ محفل نور قرآن انعقاد پزیر ھوئی فیضانِ حیدرِ کرار کرم اللہ وجھہ الکریم، حیدری ہاؤس (رہائش گاہ: سید فرحان فضیلت شاہ کاظمی مشہدی، حیدری محلہ) مگرہ جوسچہ بالاکوٹ میں 35ویں ماہانہ محفلِ نورِ قرآن منعقد ہوئی۔ جس میں کثیر تعداد میں عوام الناس نے شرکت کی ۔
اس موقع پر
قاری بابر حسین سیفی نے تلاوت و نعت رسول کا نذرانہ پیش کیا جبکہ سید بلال حسین شاہ بخاری مسعودی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ماہِ رمضان المبارک میں ہمیں ہر گز غفلت کا مظاہرہ نہیں کرنا بلکہ خوب اہتمام کے ساتھ رسول اللہ ﷺ کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق اس ماہ کے شب و روز گزارنے ہیں، محفل کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی اور امت مسلمہ کے اتحاد و کامیابی کیلئے خصوصی اجتماعی دعا بھی کی گئی اس محفل میں عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی، خواتین کے لیے کاظمی ہاؤس میں اہتمام کیا گیا تھا….

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں