محرم ہزارہ میں فل پروف سکیورٹی 5200 سیکورٹی اهلكار تعینات

ہزارہ پولیس نے محرم الحرام کے بڑے جلوسوں کیلئے فل پروف سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا

5200 کے قریب افسران و اہلکاران سیکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دینگے، طاہر ایوب خان

جلوس و امام بارگاہوں کے ارد گرد علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن جاری ہیں ، ڈی آئی جی ہزارہ

بم ڈسپوزل یونٹ اور کنائن یونٹ بھی جلوس روٹس کو روزمرہ کی بنیاد پر چیک کرتے ہیں ، ڈی آئی جی ہزارہ
سی سی ٹی وی کنٹرول روم کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے جہاں پر جلوس کی تمام صورتحال کی تکنیکی نگرانی کی جاتی ہے، ڈی آئی جی ہزارہ

ایبٹ آباد(ترجمان ہزارہ پولیس) ہزارہ پولیس نے محر م الحرام کے بڑے جلوسوں کیلئے فل پروف سیکیورٹی پلان ترتیب دے ردیا ۔ تفصیلات کے مطابق ہزارہ ریجن کے بڑے اضلاع ہریپور ، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں 9 ، 10 اور 11 محرم الحرام کو بڑے جلوس ہوتے ہیں جہاں اہل تشیع کی بڑی تعداد جلوسوں میں شرکت کرتی ہے جن کی سیکیورٹی کیلئے ہزارہ پولیس نے تما م تر تیاری مکمل کر رکھی ہے بڑے جلوس روٹس کے ارد گرد کے علاقوں میں سرچ ایند سٹرائیک آپریشن جاری ہیں ، جلوس کی چاروں اطراف کی سیکیورٹی کیلئے سپیشل سیکیورٹی یونٹ ، ایف آر پی ، ایلیٹ فورس ، آر آر ایف ، سیکیورٹی برانچ ، سپیشل برانچ ، بم ڈسپوزل یونٹ ، کنائن یونٹ ،ٹریفک وارڈن اور خواتین پولیس پر مشتمل 5200 کے قریب پولیس افسران و جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے ۔ روز مرہ کی بنیاد پر جلوس روٹس کو بم ڈسپوزل یونٹ اور کنائن یونٹ چیک کرتے ہیں ۔ اس کے علاوہ سی سی ٹی وی کنٹرول روم کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے جہاں پر جلوس کی تمام صورتحال کی تکنیکی نگرانی کی جاتی ہے ۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان نے کہا کہ ہزارہ پولیس ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہر لمحہ تیار ہے دیگر اضلاع سے بھی پولیس اہلکار وں کو ڈیوٹی کیلئے بلوایا گیا ہے تاکہ مناسب پولیس اہلکاروں کی تعداد کو مکمل کیا جائے، بڑے جلوس کے اختتام پزیر ہونے تک انتظامیہ ، پولیس ، ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ ادارے بھی ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں