مانگلی بالاکوٹ ۔واپڈا کی غفلت سے کرنٹ لگنے سے زخمی ہونے والا بچہ جان بحق

تین روز قبل مانگلی پیلہ کھڑا کے مقام پر ہائی وولٹیج تاروں سے کرنٹ لگ کر جھلسنے والا سمیع اللہ ولد محمد اشرف کھاریاں ہسپتال میں آج دم توڑ گیا سوال یہ ہے کہ اس موت کا ذمہ دار کون پے ہر ہفتے ایس ڈی او اور سپرٹینڈنٹ واپڈا بالاکوٹ کی جانب سے صبح سے شام تک شاخ تراشی اور مرمتی کے نام پر بجلی بند کردی جاتی ہے اور حالت یہ ہیکہ آبادی کے قریب لٹکتی تاروں سے یہ دوسری جان ضائع ہوگئ اب اگر متعلقہ حکام کے خلاف مقدمہ درج ہو تو شاہد آئندہ اس طرح کے حادثات کی روک تھام ہوسکے گئ بصورت دیگر اپنے عہدوں سے زیادہ ترقی کرنے والے ایس ڈی او اور سپرٹینڈنٹ واپڈا اسی طرح شاخ تراشی کے نام پر چوری ہونے والی بجلی پر پردہ ڈالیں گے اور مستقبل میں کسی بڑے حادثہ ک انتظار کریں گے اگریہ کام کسی دوسرے محکمہ جیسے کہ بعض لوگ این ٹی ڈی سی کا بتاتے ہیں تو انکو بھی کاروائی کرنی چاہیے #Mansehrapolice #سردارشاہجہان_یوسف #سردارلیاقت_کسانہ #

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں