مانسہرہ ۔۔ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھری ایم پی او ختم کر دیا

( ) پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ میں تحریک انصاف کے رہنما سابق امیدوار تحصیل میئر عبدالشکور خان لغمانی بفہ اور نعمان زیب خان شنکیاری کے خلاف تھری ایم پی او (3MPO) کے تحت کاروائی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ پٹیشنرز کی طرف سے نامور قانون دان منیر حسین لغمانی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اور محمد ثاقب لغمانی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے مقدمہ کی پیروی کی۔ ڈپٹی کمشنر مانسہرہ ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ ، اسسٹنٹ کمشنر اور ایس پی مانسہرہ عدالت عالیہ کے ڈویژنل بینچ کے سامنے پیش ہوۓ۔ عدالت عالیہ نے انتظامی افسران کی طرف سے 3MPO کے ناجائز اور سیاسی بنیادوں پر استعمال پر ان سے استفسار کیا کہ ان کے پاس پٹیشنرز کے خلاف کون سے ایسے ثبوت تھے کہ جن کی بنیاد پر 3MPO کا نفاذ کیا گیا۔ عدالت عالیہ نے کہا کہ 3MPO کا نفاذ مخصوص حالات کے علاوہ نہیں کیا سکتا جب کہ عدالت عالیہ نے موجودہ دور میں مذکورہ قانون کے تحت گرفتاریوں کو بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا۔ جسٹس کامران میانخیل اور جسٹس اعجاز خان پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے ڈپٹی کمشنر سے پوچھا کہ کیسے انھوں نے بغیر ثبوت کےخود ہی سزا سنا کر پٹیشنر کو جیل بھیج دیا۔جب کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سے بھی پوچھا گیا کہ انھوں نے کس بنیاد پر ڈپٹی کمشنر کو اس کاروائی کے لیے خط لکھا۔ عدالت عالیہ نے انتظامی افسران کے جوابات کو اس کاروائی کے لیے سخت ناکافی قرار دیا۔ عدالت عالیہ نے ڈپٹی کمشنر کے جاری کردہ 3MPO کے آرڈر کو عدالتی حکم سے ختم (Quash) کر کے پٹیشنز نمٹا دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں