مانسہرہ ۔سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے لیے مانسہرہ میں sng.,کا سروے

ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کیپٹن (ریٹائرڈ) بلال شاہد راؤ صاحب کی زیر صدارت سرکٹ ہاؤس مانسہرہ میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں FCDO برطانیہ کے مالی تعاون سے جاری سب نیشنل گورننس (SNG) پروگرام کی ضلع مانسہرہ کے لئے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ)، تحصیل چئیرمین مانسہرہ، اسسٹنٹ کمشنرز، ٹی ایم اوز اور متعلقہ ضلعی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر کی خصوصی دعوت پر ڈاکٹر عبدل ماجد، ڈین، فیکلٹی اف منیجمنٹ سائینسز، ہری پور یونیورسٹی اور ڈاکٹر یاسر، ہزارہ یونیورسٹی نے شرکت کی۔ SNG ٹیم ہری پور یونیورسٹی کے تعاون سے سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کا ابتدائی سروے کرا رہی ہے۔

سب نیشنل گورننس پروگرام کی نمائندگی ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی، صوبائی سربراہ اور کاشف علی، ضلعی سربراہ و دیگر نے کی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ SNG ضلعی و تحصیل ایڈمنسٹریشن و تحصیل حکومتوں کو بجٹ بنانے، پلاننگ اور آمدنی بڑھانے کے ذرائع کے بارے میں تکنیکی معاونت فراہم کرتی ہے ۔

اس سلسلے میں SNG کی ٹیم ٹی ایم اے مانسہرہ کے ساتھ ذرائع آمدنی بڑھانے کے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے اس کے علاوہ تحصیل بالاکوٹ میں disaster مینجمنٹ کے موضوع پر اور ضلع مانسہرہ کی لینڈ یوز پلاننگ اینڈ منیجمنٹ کمیٹی کی معاونت کرنا شامل ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے SNG پروگرام کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے مختلف نوعیت کی تکنیکی معاونت کے لیے ضلع مانسہرہ کا انتخاب کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں