مانسہرہ یوٹیلٹی سٹورز کا سستا اٹا پنجاب کی فلور ملز کی پیکنگ میں ۔ملزم رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

مانسہرہ
ک

ضلع انتظامیہ اور محکمہ خوراک کی مشترکہ کارروائی ،
یوٹیلیٹی سٹور کے سرکاری آٹا کی خرد برد کے خلاف کارروائی،
یوٹیلیٹی سٹور کا آٹا پنجاب کی فلور ملز کے باردانہ میں پیک کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار گزشتہ روزاسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر مانسہرہ شوکت سلطان نے زیر نگرانی اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ قرتہ العین گھر واقع محلہ ذارد آباد بیدڑہ روڈ پر چھاپہ زنی کی دوران چیکنگ گھر میں یوٹیلیٹی سٹور کا سرکاری آٹا پنجاب کی فلور ملز کے باردانہ میں پیک کرتے ہوئے پکڑا گیا، گھر سے پنجاب کے باردانہ میں پیک آٹا کے 30 تھلے برآمد ہوئے اس کے ساتھ ساتھ پیکنگ میں استعمال ہونے والی سلائ مشین ، یوٹیلیٹی سٹور کا خالی باردانہ ، پنجاب فلور ملز کا سرکاری باردانہ برآمد ہوا , تفتیش کرنے پر ملزم گل زادہ ولدزارین خان نے اقرار کیا کہ وہ مختلف یوٹیلیٹی اسٹورز سے سستا آٹا غیر قانونی طریقے سے خریدتا ہے اور گھر میں لا کر دربارہ پنجاب کی فلور ملز کے باردانہ میں پیک کر کے مہنگے داموں فروخت کرتا ہے جس پر گھر کے مالک کو خلاف فوڈ قانون کے تحت مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا مزید تفتیش جاری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں