مانسہرہ ہزارہ یونیورسٹی فریش گریجویٹ کے اعزاز میں تناول سٹوڈنٹس کی پارٹی

ھزارہ یونیورسٹی مانسہرہ تناول سٹوڈنٹ سوسائٹی کی فیئر ویل پارٹی کا احوال
۔تناول سٹوڈنٹ سوسائٹی ھزارہ یونیورسٹی اپنے گریجویٹ ہونے والے طلبا کے اعزاز میں الوداعی پارٹی کا انعقاد کیا جس کے مہمان خصوصی پروفیسر عبدالرازق عادل صاحب لساں نواب ڈگری کالج ڈاکٹر بشیر صاحب شیرگڑھ اور قاضی مدثر تنولی صاحب بانی چیئرمین تناول سٹوڈنٹ سوسائٹی تھے ان کے ساتھ سوسائٹی کے سابقہ صدور جناب کاشف تنولی صاحب اور اعزاز تنولی اور اسٹنٹ کنٹرولر غلام مصطفی سواتی صاحب نے بھی خصوصی شرکت کی
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت شعیب خان نے حاصل کی اس کے بعد فہد غوث نے ہدیہ نعت پیش کیا اس کے بعد قومی ترانہ پڑھا گیا
اس کے پروگرام کے سٹیج سیکرٹری شرافت نے جواد ارشد کو مہمانوں کو خوچ آمدید کہنے کے لیے بلایا
اس کے بعد اعزاز تنولی سابقہ صدر نے سوسائٹی کا تعارف پیش کیا اور کاشف تنولی سابقہ صدر نے اپنے تجربات شئیر کیے
اس کے بعد گریجویٹ ہونے والے طلبا کو موقع دیا گیا جن میں اسامہ آصف نے اپنے چٹکلوں سے حاضرین کے چہروں پر مسکراہٹ لائی
پھر احشام الحق سابقہ صدر نے اپنی خیالاتِ کا اظہار کرتے ہوے یونیورسٹی میں گزرے ہوے دنوں کو یاد کیا
پھر مہمان خصوصی ڈاکٹر بشیر صاحب نے اپنا جامع تعمیری اور تاریخی خطاب کیا تناول کی تاریخ اور تعلیم اور نوجوانوں کے کردار پر سیر حاصل. گفتگو کی اور نوجوانوں کو بتایا کے آپ لوگ مارشل قوم سے تعلق رکھتے ھیں انھوں نے نوجوانوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی
کافی تقاریر کے بعد حاضرینِ کے چہروں پر بوریت نظر آہ رہی تھی تو سٹیج سیکرٹری عبدالباسط صاحب نے خانزادہ عباد الله اور فہد غوث کو میوزکل سیگمنٹ کے لیے مدعو کیا انہوں نے آکر اپنی خوبصورت آواز سے حاضرین کے دلوں کو مسحور کیا
اس کے بعد قاضی مدثر تنولی بانی چیئرمین تناول سٹوڈنٹ سوسائٹی کو خطاب کے لیے بلایا انھوں نے سوسائٹی کے مقاصد سوسائٹی کی خدمات اور مستقبل کے لاہحہ عمل پر بات اور بالخصوص فی میل کے لیے ہاییر ایجوکیشن پر زور دیا اور گریجویٹ ہونے والے طلبا کو مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا
اس کے بعد مہمان خصوصی پروفیسر عبدالرزاق عادل صاحب نے اپنے تفصلی خطاب میں طلبا کو پریکٹیکل لایف میں آنے والے مراحل پر بریف کیا اور مختلف سوشل و علاقائی مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی
آخر میں صدر تناول سٹوڈنٹ سوسائٹی بخت گل نے آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادہ کیا پروفیسر عبدالرزاق صاحب ڈاکٹر بشیر صاحب اور بالخصوص قاضی مدثر تنولی صاحب اور اعزاز سپشلی اسلام آباد سے اس پروگرام کے لیے تشریف لاے اور پروگرام کو چار چاند لگاے گریجویٹ طلبا کو نیک خواہشات دیتے ہوے اپنی تقریر کا اختتام کیا اور گریجویٹ ہونے والے طلبا میں شلیڈ اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے اور ڈنر کے بعد پروگرام کا اختتام ہوا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں