مانسہرہ پھلڑہ بگال اور سید برادری کے درمیان راضی نامہ ۔حاجی ابرار کے گھر جرگہ

مانسہرہ۔۔سابق صوبائی وزیر حاجی ابرار حسین تنولی کی رہائیش گاہ پہ UC پھلڑہ اور UC ساون میرا سے تعلق رکھنے والی بگال برادری اور سید برادری کے مابین چلنے والی آپس کی دشمنی کو راضی نامے کی شکل دینے کے لئیے گرینڈ مشاورتی عمل جاری ہے۔دو سال قبل دونوں فریقین کے درمیان کسی ذاتی رنجش میں کئی قیمتیں جانوں کا ضیاع ہو گیا تھا۔مزید کسی جانی و مالی نقصان سے بچانے کے لئیے ہمیشہ کی طرح خادم تناول حاجی ابرار حسین تنولی اور اس کے سرکردہ سیاسی رفقاء نے پیش قدمی کرکے دونوں بگال اور سید برادری کو راضی نامہ پہ قائل کر دیا۔۔انشاءاللہ عنقریب دونوں برادریوں کو آپس میں بغل گیر کر دیا جائے گا۔اور علاقہ تناول کے امن کو خراب ہونے سے بچایا جائے گا۔۔یہ راضی نامہ کا مشاورتی عمل اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ محسن تناول۔خادم تناول حاجی ابرار حسین تنولی سیاست سے بلائے طاق تنولی قوم کے حقیقی معنوں میں مخلص اور دیانت دار لیڈر کے طور پہ جانے جاتے ہیں۔۔اللہ تعالی حاجی ابرار حسین تنولی اور ان کے دیگر رفقاء کو مزید ایسے کام کرنے کی تقویت بخشے۔۔
آمین۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں