مانسہرہ پولیس کا پورے ڈسٹرکٹ میں سرچ اپریشن . 171.مشتبہ افراد گرفتار

*مانسہرہ پولیس کا ضلع بھر کے تمام تھانہ جات کی حدود میں ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز، 2 اشتہاری ملزمان سمیت 171 مشتبہ افراد گرفتار*

پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 90 لیٹر شراب ، 11 کلو سے زائد چرس ، 832 گرام آئس اور 477 گرام ہیروئین ، 34 پستول ، 2 کلاشنکوفیں ، 9 رائفلیں ، 13 بندوقیں اور 300 سے زائد کارتوس برآمد کرلئیے۔

انسپکٹر جنرل آف کے۔پی۔کے پولیس اختر حیات گنڈہ پور کے احکامات پر صوبہ بھر کی طرح ضلع مانسہرہ میں قیام امن اور جرائم پیشہ عناصروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کی خاطر مانسہرہ پولیس کی جانب سے خصوصی کاروائیوں کا سلسلہ جاری

ضلع مانسہرہ کے تمام 13 تھانہ جات کی حدود میں پولیس نے لیڈیز پولیس کے ہمراہ ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کئیے ، دوران سرچ 232 گھروں کو چیک کیا گیا اور کرایہ داری ایکٹ کے تحت 18 مقدمات درج کئیے گئے ۔ پولیس نے 89 حساس مقامات سمیت 23ہوٹلوں کو بھی چیک کیا سیکیورٹی کے ناقص انتظامات پر 13 مقدمات درج کئیے گئے۔
علاوہ ازیں مانسہرہ پولیس نے 532 گاڑیوں اور 212
موٹرسائیکلوں کو بھی چیک کیا۔

*سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا مقصد ضلع بھر میں آمن آمان کی صورتحال کو برقراررکھنا ہے (ڈی پی او مانسہرہ)*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں