مانسہرہ پولیس نے تیس دن میں ساڑھے تین من چرس پکڑی

مانسہرہ پولیس نے ماہ جون کے دوران 45لاکھ 70ہزار روپے،1گاڑی اور 2موٹرسائیکل ریکور کرکے مالکان کے حوالے کیئے۔اور ٹرانسفارمر چوری میں ملوث گینگ کو گرفتار کرکے ان سے 3لاکھ 80ہزار مالیت کے چوری کیئے گئے ٹرانسفارمر بھی برآمد کیئے۔
ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی کے احکامات ضلع بھر میں منشیات کے خاتمے کے لیئے ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا اورمنشیات ڈیلروں کے ٹھکانوں پرآپریشن کرکے 90سے زائد منشیات ڈیلروں کو گرفتار کرکے ان سے 135کلو چرس،5کلو آئس،6کلو ہیروئین اور 93لیٹر شراب برآمد کی گئی۔
غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف دوران سرچ آپریشن کاروائیاں کرتے ہوئے مانسہرہ پولیس نے188مقدمات درج کرکے 225پستول،17کلاشنکوفیں،28رائفلز،22شارٹ گنز اور 16050کارتوس برآمد کیئے۔
پولیس نے قتل و اقدام قتل سمیت دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب 24اشتہاری ملزمان اور ان کے 9سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا۔
علاوہ ازیں ڈی پی او مانسہرہ نے ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور مفروروں کی گرفتاری کے لیئے 10روزہ مہم کا بھی آغاز کر دیا ہے اور تمام پولیس افسران کو ٹارگٹ سونپ دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں