مانسہرہ ویلیج کونسل سفیدہ کا ایک کروڑ روپے کا بجٹ پیش

مانسہرہ ….ویلج کونسل سفیدہ مانسہرہ کااجلاس مالی سال 2023/24 کاکل 1کروڑ 2لاکھ99ہزار 7 سو39روپے کابجٹ متفقہ طور پرمنظور کرلیاگیا۔ ترقیاتی اخراجات کیلئیے 83لاکھ روپے اور غیرترقیاتی اخراجات کیلئیے 19 لاکھ 29ہزار1سو 59 روپے مختص گزشتہ روز ویلج کونسل سفیدہ کااجلاس زیر صدارت چئیرمین بشارت علی سواتی کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں ممبران کونسل عاقل نوید۔روح الامین اختر۔محمدمشتاق اور نگینہ بی بی۔سیکرٹری ویلج کونسل عاقل عزیز نے شرکت کی اجلاس میں چئیرمین ویلج کونسل سفیدہ بشارت علی سواتی نے مالی سال 2022/23کانظر ثانی شدہ بجٹ اور مالی سال 2023/24 کابجٹ تخمینہ پیش کرتے ہوئے کونسل ممبران کوبتایا کہ گزشتہ سال سابق صوبائی و موجودہ نگران حکومتوں کی طرف سے بلدیاتی اداروں کو پورے سال کے دوران ترقیاتی فنڈ کی مد میں ایک روپیہ فنڈ جاری نہیں کیا گیا اورغیرترقیاتی اخراجات آفس وغیرہ کیلئیے صرف چھ ماہ کاکرایہ 49727 روپے محکمہ خزانہ نے جاری کیا انتہائی نامساعد حالات کے باوجود ویلج کونسل سفیدہ کے ممبران اور انتظامیہ نے عوامی سہولت کیلئیے بھرپور اقدامات اٹھائے اور اپنی ویلج کونسل ایریا میں ہونے والے یاجاری وفاقی وصوبائی حکومتوں کے منصوبوں پر نگرانی کرکے معیاری کام کویقینی بنایا سفیدہ بوائز پرائمری سکول بلڈنگ جوکہ خستہ حال تھی کو پختہ وسیع بلڈنگ میں محکمہ سے شفٹ کرایہ گیا جبکہ صوبائی فنڈ سے اسوقت حدوبانڈی بوائز مڈل سکول کی بلڈنگ کی تعمیرنو ایک کروڑ 62 لاکھ روپے کی لاگت سے جاری ہے انھوں نے بتایا کہ میرے پچھلے دور نظامت میں بھی ویلج کونسل سفیدہ نے ہمیشہ سب سے پہلے بجٹ بنا کر پاس کیا اور اب بھی اسی روایت کوبرقرار رکھا گیا ہے ۔انھوں نے کہاکہ مالی سال 2023/24کاٹیکس فری بجٹ ہے جسمیں کونسل کے عوام کیلئیے کوئی نیاٹیکس نہیں تجویز کیا گیا ہے بجٹ میں گزشتہ سال کے بقایاجات جو کہ صوبائی حکومت کے ذمہ ہیں کوملا کر بجٹ کاتخمینہ کل 1کروڑ 2لاکھ 99ہزار7 سو 39 روپے لگایا گیا ہے جسمیں ترقیاتی اخراجات کی مد میں 83لاکھ روپے اور غیرترقیاتی اخراجات کی مد میں 19لاکھ29ہزار1سو59 روپے مختص کئیے گے ہیں ۔اجلاس میں ممبران کونسل نے بجٹ پر بحث میں حصہ لیا اور متفقہ طور پر گزشتہ سال کے نظرثانی شدہ اور جاری سال 2023/24کے بجٹ تخمینہ کی منظوری دی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں