مانسہرہ نعمان شہید کرکٹ ٹورنا منٹ خان ڈھیری یونائٹد نے جیت لیا

مانسہرہ….
شنکیاری۔نعمان شہید میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ خانڈھیری یونائیٹڈ نے جیت لیا
فائنل میچ کے مہمان خصوصی PTI یوتھ کے رہنما اور متوقع امیدوار pk 37 صدام خان تھے،جنہوں نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور انعامات تقسیم کیئے
تفصیل کے مطابق گزشتہ روز نعمان شہید میموریل ٹورنامنٹ کا فائنل میچ خانڈھیری بیریل گراؤنڈ میں کھیلا گیا۔فائنل میچ خانڈھیری یونائیٹڈ اور ڈاکٹر11 کے مابین کھیلا گیا، اس میچ کو سینکڑوں شائقین کرکٹ نے دیکھا، میچ میں دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم کامیابی کا تاج آخر کار خانڈھیری یونائیٹڈ کے سر سجا۔فائنل میچ کے مہمان خصوصی صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 37 کے متوقع امیدوار اور تحریک انصاف یوتھ کے رہنما صدام خان سواتی تھے،دیگر معزز مہمانوں میں سابق ناظم سراج خان، سابق سینئر نائب صدر انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن ہزارہ یونیورسٹی ابوبکر خان اور ان کے ہمراہ، سلمان خان، محمد طفیل، حمزہ خان،محمد علی و دیگر نوجوان سیاسی و سماجی شخصیات موجود تھیں،تقسیم انعامات کی تقریب کے موقع پر مقررین نے اپنے اپنے خطاب میں کھیل کود کی سرگرمیوں کی اہمیت اور ضرورت پر بات کی اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔آخر میں میچ کے مہمان خصوصی صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 37 کے متوقع امیدوار پاکستان تحریک انصاف صدام خان سواتی نے دونوں ٹیموں کے نوجوانوں کو بہترین کھیل پر داد دی اور حوصلہ افزائی کی،انہقں نے اپنے خطاب کے دوران نعمان شہید کے لئے خصوصی دعا کروائی، اس کے علاوہ دونوں ٹیموں کو اچھا کھیلنے پر مبارکباد پیش کی۔صدام۔خان نے شنکیاری کے نوجوانوں کے لیے گراؤنڈ کے حصول کیلئے ہر پلیٹ فارم پر
آواز اٹھانے کی یقین دہانی کروئی،انہوں نے آخر میں نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے جیتنے والی ٹیم عمر اپ ٹیم اور کامیاب ٹورنامنٹ کرانے پر ٹورنامنٹ کمیٹی کیلئے نقد انعامات کا اعلان کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں