ناران ۔کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی سٹاف کا سٹاف جھیل سیف الملوک روڈ پر گلیشئرز آور لینڈ سلائیڈنگ صاف کر رہا ہے

مانسہرہ – ناران آنے والے سیاحوں کے لئے خوشخبری

وادی ناران میں سطح سمندر سے تیرہ ہزار سے زائد فٹ بلند برف پوش پہاڑوں کے درمیان جھیل سیف الملوک سیاحوں کے لئے دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان ہے جیسے دیکھنے کیلئے ہر سال لاکھوں سیاح جھیل پر چلے آتے ہیں موسم سرما میں شدید برفباری اور سلائیڈنگ سے بند ہونے جھیل جانے والی سڑک کو سیاحوں کیلئے کھولنے کیلئے کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی ڈائریکٹر جنرل طارق خان کی حصوصی ہدایات پر کے ڈی اے سٹاف نے بھاری مشینری کے ساتھ صفائی کے کام کا آغاز کردیا ہے تقریباً آٹھ کلومیٹر آس سڑک پر کے ڈی اے کا سٹاف صفائی کرنے میں مصروف ہے تین سے چار دنوں تک ناران آنے والے سیاح برف پوش پہاڑوں کے درمیان برف سے ڈھکی آس خوبصورت جھیل کے نظارے کر سکیں گے ۔ناران آنے والے سیاحوں کی سب سے زیادہ خواہش جھیل سیف الملوک انے کی ہوتی تاکہ وہ دنیا کی خوبصورت اور بلند ترین قدرتی جھیل آسکیں آسی لئے ناران روڈ کھلنے کے فوراً بعد جھیل روڈ کھولنے کا آغاز کیاگیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں