مانسہرہ میں یوم آزادی پر جوش طریقے سے منایا گیا

مانسہرہ : ملک بھر کی طرح ضلع مانسہرہ میں بھی 14 اگست یوم آزادی کے موقع پر تقریبات کا سلسلہ جاری ، یوم آزادی کی مرکزی تقریب کا انعقاد ٹی۔ایم۔اے حال میں کیا گیا ، جس میں ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی ، ڈپٹی کمیشنر مانسہرہ بلال شاہد راؤ کے علاوہ ٹی۔ایم۔اے افسران اور دیگر محکموں کے سربراہان میڈیا ، انجمن تاجران ، مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور طلباء نے شرکت کی۔

صبح 9 بجتے ہی ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی اور ڈپٹی کمیشنر مانسہرہ بلال شاہد راؤ نے پرچم کشائ کی اور سلامی پیش کرکےملک و قوم کی ترقی کے لیئے خصوصی دعائیں کی۔پرچم کشائ کی تقریب کے بعد قومی ترانہ یش کیا گیا اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگاۓ گئے۔

منعقدہ تقریب میں ڈپٹی کمیشنر مانسہرہ اور ڈی پی او مانسہرہ کے علاوہ تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے خطاب کیا۔
ضلعی پولیس سربراہ مانسہرہ ظہور بابر آفریدی کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ پاکستان کی آزادی کے لیئے ہمارے بڑوں نے جان و مال کی قربانیاں دی ہیں۔انکی لازوال قربانیوں کی بدولت آج ہم آزاد فضاء میں سانس لے رہے ہیں۔ملک پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیئے بحثیت قوم ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
انھوں نے مزید کہا کہ آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہےاس لیئے ہم سب کو مل کر ملک کی سلامتی اور استحکام کے لیئے یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

یوم آزادی کی تقریب منعقد کرنےوالےتمام افرادمیں ڈی پی او مانسہرہ اور ڈپٹی کمیشنر مانسہرہ نے یادگاری شیلڈز اور تعریفی اسناد بھی تقسیم کی۔

تقریب کے اختتام پر ڈی پی او مانسہرہ اور ڈپٹی کمیشنر مانسہرہ نے ٹی۔ایم۔اے دفتر کے صحن میں پودا بھی لگایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں