مانسہرہ میں پولیس دربار ۔.

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخواہ اختر حیات گنڈا پور کی ہدایات پر پولیس لائنز مانسہرہ میں ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی کی جانب سے پولیس ملازمان کے مسائل سننے اور انکے حل کے لئیے پولیس دربار کا انعقاد ، پولیس افسران و جوانوں سمیت لیڈیز پولیس کی شرکت

پولیس لائنز آمد پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے انھیں سلامی دی ، بعد ازاں سلامی ڈی پی او مانسہرہ نے یادگار شہداۓ پولیس پر حاضری دی اور شہداء کے بلند درجات کے لئیے دعا کی۔

منعقدہ دربار میں پولیس افسران و جوانوں نے ڈی پی او مانسہرہ کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔

آئ جی خیبرپختونخواہ کی جانب سے پولیس افسران و جوانوں اور انکی فیملیز کی ویلفئیر کے لئیے خصوصی اقدامات اٹھاۓ گئے ہیں۔جس میں پولیس جوانوں کو ویلفئیر کی مد میں بچیوں کے جہیز، بچوں کی اعلیٰ تعلیم ، علاج معالجے اور میڈیکل وغیرہ شامل ہیں (ڈی پی او مانسہرہ)

پولیس افسران و جوانان اپنے ذاتی و سرکاری مسائل کے سلسلے میں کسی بھی وقت ان کے دفتر آ سکتے ہیں۔(ڈی پی او مانسہرہ)

ڈی پی او مانسہرہ نے دربار میں پولیس افسران و جوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال اور عزت و آبرو کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں ، عوام کی جان و مال کا تحفظ ہماری بنیادی ذمہ داری ہے۔مانسہرہ پولیس نے ضلع میں امن وآمان کے قیام اور جرائم کی بیخ کنی کے لیے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ھے۔

منشیات کے حوالے سے ڈی پی او مانسہرہ کا کہنا تھا کہ منشیات ڈیلروں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جاۓ اور منشیات فروشوں کا قملع قمع کیا جاۓ۔

تقریب کے آخر میں مختلف امور میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و اہلکاران میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں