مانسہرہ میں پائیدار ترقی ۔۔sdgs..ڈائیلاگ کا اهتمام

ہیڈن ہلز ہوٹل اینڈ ریزورٹ میں پاکستان اور بلخصوص مانسہرہ مین پائیدار ترقیاتی اہداف (SDGs) ڈائیلاگ کے موضوع پر ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ۔ اس ورکشاپ کا اہتمام اقوام متحدہ کی کنٹری ٹیم (UNCT) نے حکومت پاکستان کے تعاون سے کیا۔ اس ورکشاپ کا بنیادی مقصد پاکستان کےنوجوانوں اور سوسائٹی کے تمام حلقوں سے تعلق رکھنے والے پڑھے لکھے کو پائیدار ترقی کے اہداف کے تعین اور ان اہداف پر بامعنی بات چیت میں شامل کرنا اور انکے حصول کے لئے تجاویز دینےکے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہے۔ جس سے ان اہداف کے حصول کے ساتھ پاکستانی نوجوانوں کےپائیدار اور مساوی مستقبل کے حصول کے لیے اجتماعی کوششوں کو فروغ دینا ہے۔
اس SDGs ڈائیلاگ میں پاکستان کے تمام صوبوں اور علاقوں کے مختلف شہروں اور اضلاع سے 1,200 کے قریب تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پڑھےلکھے شہریوں کو اکٹھا کرنا اور ان کی مشاورت سے انکے علاقوں میں درپیش مسائل اور انکےدیرپا اور پائیدار حل کے حوالے سے انکی رائے تھا۔ SDGs کے تحت اس ورکشاپ کا سب سے بنیادی پہلو قوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی تعاون کے فریم ورک (UNSDCF) کے ترجیحات کے مطابق ہر ضلع کے لیے منفرد ترقیاتی مسائل کی نشاندہی اور ترجیح دینا ہے۔ اور ان پر بات چیت کرنا تھا۔ ورکشاپ میں اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر مسٹر جولین ہارنیس۔صوبائی کوارڈینیٹرمحمد امجد غنی۔ڈپٹی کمشنر مانسہرہ ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ ۔تحصیل میر اوگی۔ تحصل میونسپل ایڈمنسٹریٹر۔ صحافی برادری ۔ڈاکٹرز وکلاء برادری یونیورسٹی اور کالجز کے اساتذہ طلباوطالبات ۔سول سوسایٹی کے نمائندوں تاجر رہنماوں۔ سمیت بڑک تعداد میں معززین علاقہ اور خواتین نمائندوں نے شرکت کی۔
ورکشاپ میں تین مختلف سیشنز میں مختلف مسائل وہاں کے حالات علاقے کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات اٹھانے کے بارے میں گروپ سرگرمیاں ہوئیں۔
ورکشاپ کے نتجے میں تین بنیادی پہلووں ڈیجٹائزیشن۔ تعلیم اور گڈ گورننس کی نشاندہی کی گئی۔ ورکشاپ کے شرکاے نے گروپ ایکٹوٹی کے زریعے ان پہلووں کی نشاندہی ان کے حل کے لئے پائیدار اقدامات بھی تجویز کیے۔
ورکشاپ کے اختتام پر تمام شرکاء نے اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر مسٹر جولین ہارنیس۔صوبائی کوارڈینیٹرمحمد امجد غنی کا ایک بہترین اور مانسہرہ کے مسائل کے حل کے لئے اس دلچسپی پر شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں