مانسہرہ میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن

لبڑکوٹ میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن متعدد گرفتار ، بھاری مقدار میں منشیات برآمد . برآمد کی گئی منشیات میں چرس ، آئس اور ہیروئین شامل ہیں.

ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد ارشد خان کی نگرانی میں تھانہ سٹی پولیس نے لبڑ کوٹ اور گردونواح میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرتے ہوۓ بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو دھر لیا ، گرفتار کئیے گئے منشیات فروشوں میں بدنام زمانہ منشیات فروش محمد ارشاد ولد محمد اشرف ، شیراز ولد آصف،صابر ولد یوسف اور رفاقت ولد منور خان شامل ہیں ۔
گرفتار منشیات فروشوں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے گئے جبکہ اسی کاروائی کے دوران اشتہاری ملزمان کو پناہ اور دیگر سہولیات فراہم کرنے پر سہولت کار عثمان شاہ ولد سخاوت شاہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں