مانسہرہ میں كبڈی میلے کا اهتمام

مانسہرہ جشن آزادی کبڈی میلہ

او سی

جش آزادی کے موقع پر مانسہرہ میں ایک بڑے کبڈی میلے کا اہتمام کیا گیا، خوبصورت مناظر میں گھرے سرسبز قدرتی سٹیڈیم پر کھیلے جانے والے کبڈی میچ میں ہریپور پنیاں کی ٹیم نے ڈھوڈیال مانسہرہ کی ٹیم سے 2 پوائنٹس سے فتح حاصل کر لی

وی او
وطن عزیز کے 76 ویں یوم آزادی کے موقع پر جہاں دیگر رنگا رنگ تقاریب منعقد ہوئیں وہاں مانسہرہ میں TMA بفہ پکھل کی زیر نگرانی وائس آف بفہ کے تعاون سے روایتی کبڈی کے کھیل کو زندہ رکھنے کیلئے ایک خوبصورت کبڈی میلے کا بھی اہتمام کیا گیا،نیو بالاکوٹ سٹی ڈہوڈیال کے مقام پر خوبصورت قدرتی سٹیڈیم پر کھیلے جانے والے اس مقابلے کو دیکھنے کیلئے ہزاروں شائقین موجود تھے،کبڈی میچ میں مد مقابل ہریپور پنیاں اور ڈہوڈیال مانسہرہ کی ٹیموں کے چاک و چوبند کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کر کے شائقین سے داد تحسین وصول کی، اس موقع پر تماشائیوں کا جوش و خروش دیدنی تھا جو پاکستان کے جھنڈے اٹھائے پاکستان ژندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے اور کھلاڑیوں کو داد دیتے رہے، یہ کبڈی میلہ ہریپور پنیاں کی ٹیم نے دو پوائنٹس سے جیت کر ٹرافی اپنے نام کر لی، آخر میں مہمان خصوصی نادر خان، TMO عابد خان سواتی،عادل خان ہمشیریاں اور ایس پی مانسہرہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور انکی حوصلہ افزائی کی،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں