مانسہرہ میں دو ارب کی لاگت سے انڈس ہسپتال اور انٹرنیشنل لیول کا ہنر مند سینٹر بنا کر روزگار اور علاج کی مفت اور سستی سہولت فراہم کریں گے حنیف گوہر خان

مانسہرہ (مسعود شوق سے )مانسہرہ صحافت ملک کا چوتھا ستون ھے اور ایک مقدس پیشہ ھے صحافی حضرات بغیر کسی تنخواہ کے اپنے بہترین فرائض سر انجام دے رہے ہیں صحافی معاشرے ہ کے آنکھ کان سمجھے جاتے ہیں جو ملکی حالات علاقائی و عوامی مسائل کو لمحہ بہ لمحہ اجاگر کرتے ہیں مانسہرہ میں بے باک اور صاف ستھری صحافت ھے صحافی بھائی اسی طرح ہمیشہ حق و سچ کا ساتھ دیں ان خیالات کا اظہار معروف بزنس مین و چیئرمین گوہر گروپ آف کمپنیز حنیف گوہر نے مانسہرہ پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران سے منعقدہ تقریب حلف برداری کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ محنت اور رزق حلال میں بڑی برکت ھے ہمیشہ رزق حلال کی تمنا رکھیں میں آج جس مقام پر کھڑا ھوں یہ محنت مشقت و رزق حلال کی برکت سے ھے اور اللہ کے دئیے ھوئے اس مال کو اسکی مخلوق پر خرچ کر کے اپنے لئے آخرت کا ذخیرہ بنانا چاہتا ھوں میرے فلاحی کام کسی سیاسی مقاصد کے لیے نہیں ہیں بلکہ حالص اللہ کی رضا کے لئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ میرے فلاحی پراجیکٹ انڈس ہسپیٹل اور ہنر فاؤنڈیشن کی تکمیل پر علاقہ میں روزگار کے مواقع پیدا ھوں گے ان شاءاللہ بہت جلد پڑھا لکھا نوجوان طبقہ مستفید ھو گا ہنر فاؤنڈیشن میں اعلی تعلیم کی سکت نہ رکھنے والے نوجوان ہنر سیکھ کر اندرون ملک اور بیرون ملک باآسانی اپنا روز گار پیدا کر سکیں گے انہوں نے کہا ملک پاکستان کی بہتری کے لئے سوچیں یہ ملک ھے تو ہم ہیں ملک میں بے روزگاری اور لاقانونیت کی انتہا ھو چکی ھے بیرونی طاقتیں عوام میں فوج کے حلاف زہر انڈیل رہی ھے ہماری یہ بہادر اور محب وطن پاک فوج جو دنیا کی آنکھ میں چبھ رہی ھے ان شاءاللہ ہم اپنی پاک فوج کے شانہ بشان ہیں پروگرام کے آخر میں حنیف گوہر نے تمام صحافی برادری کا اپنی عزت افزائی پر دلی شکریہ ادا کیا اور نو منتخب کابینہ سے حلف لینے کے بعد مانسہرہ پریس کلب و صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے 5 لاکھ روپے کی خطیر گرانٹ کا اعلان کیا جبکہ قبل ازیں اس موقع پر تحصیل چیئرمین سردار شاہ نے بھی خطاب کیا اور پریس کلب کے 50 ہزار روپے کا اعلان کیا بعد ازاں تمام صحافی برادری نے محمد حنیف گوہر ،سردار شاہ خان ،ٹی ایم او بفہ پکھل عابد خان کے ہمراہ المصطفی ہسپتال کا وزٹ کیا اور ہسپتال انتظامیہ سے ملاقات کی اور ہسپتال میں موجود جدید منشزی و علاج معالجہ کی دستیاب سہولتوں کے متعلق معلومات لیں ڈھوڈیال شہر میں غریب و نادار افراد کے لئے جدید سہولیات سے آراستہ ہسپتال کے قیام پر حنیف گوہر کے اقدام کو بے حد سراہا اور انکو دلی دعائیں دیں.content/uploads/2023/07/IMG-20230707-WA0019-300×225.jpg” alt=”” width=”300″

height=”225″ class=”alignleft size-medium wp-image-9815″ />

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں