مانسہرہ میں تین روزہ پولیو مہم کا آغاز

*ضلع مانسہرہ میں انسداد پولیو مہم کا آغاز*

ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کیپٹن ریٹائرڈ بلال شاہد راؤ کی سربراہی میں پہلے روزہ اہداف کا جائزہ لینے کے لئے

اجلاس کا انعقاد.

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر،تمام اسسٹنٹ کمشنران، ہیلتھ آفسر مانسہرہ٫ مکمہ تعلیم، محکمہ پولیس سمیت محکمہ صحت کے دیگر افسران کی شرکت۔

دوران اجلاس پولیو فوکل پرسن کی جانب سے ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کے ساتھ ساتھ اجلاس کے شرکاء کو پولیو مہم کے پہلے د ن کے ہدف کے حصول پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس کے شرکاء کو پولیو مہم کی کامیابی کے لئے سب کو ایک ٹیم ہو کر کام کرنے پر سراہا۔ کامیاب آگاہی مہم کے بدولت انکاری والدین کی شرح میں واضح کمی آئے گی اور اگر یہی صورتحال رہی تو ضلع مانسہرہ سمیت پورے ملک کو پولیو مرض سے پاک کیا جائے گا ۔ ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کا مزید کہنا تھا کہ انکاری والدین کی شرح کو کم کرنے کے لئے انکاری والدین کی تمام شکوک و شبہات کو دلائل سے دور کیا جائے تاکہ کوئی بھی بچہ حفاظتی قطروں سے محروم نہ رہے۔

ضلع مانسہرہ میں پولیو مہم کی کامیابی کے لیے 1531 پولیو ٹیمیں تشکیل دے دی گئی یے جو گھر گھر جا کر 311242 سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے ویکسین پلائینگے۔

پولیو ٹیموں کی مانیٹرنگ کے لئے 335 ایریا سپروائزر بھی تعینات کئے گئے ہیں جبکہ پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کے لئے 1416 پولیس اہلکاروں کو تعینات بھی کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں