مانسہرہ میں ائر پورٹ کی تعمیر سمیت میگا پراجیکٹ ۔پر اہم اجلاس میں بحث

سابق وفاقی سردارمحمدیوسف اور سابق رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر اعوان اور سابقہ ایم پی اے نعیم سخی تنولی کی وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت پر چیف سیکریٹری خیبر پختونخواہ ندیم اسلم چوہدری کی موجودگی میں صوبائی محکمہ جات کے سربراہان کا اجلاس پشاور میں ہوا۔

اجلاس میں ضلع مانسہرہ کے مختلف منصوبوں پر تفصیلی گفتگو۔

منصوبوں میں مانسہرہ تا مظفر آباد موٹر وے ، مانسہرہ ائیر پورٹ ، مانسہرہ واٹر سپلائی سکیم ، مانسہرہ قبرستان کی اراضی ، پبلک ہیلتھ انجنیرنگ کی نامکمل یا متاثرہ منصوبہ جات ، آبپاشی کیلئے رائٹ بنک کنال ، منچھورہ ڈیم ، سانڈے سر ڈیم ، دریائے کنہار کو آلودگی سے پاک کرنے ، گرلز کالجز اور سیاحتی منصوبوں پر بریفنگ۔

چیف سیکرٹری نے متعلقہ افسران کو کام تیز کرنے کی ہدایات جاری کیئں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں