مانسہرہ میں آٹے اور گندم کی قلت ۔انتظامیہ کا نوٹس

ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایت پر محکمہ خوراک نے گندم اور آٹے کی ذخیرہ اندوزی کے حوالے سے بازار کا دورہ کیا۔ مختلف گوداموں کو چیک کیا گیا اور اسٹاک کی صورتحال کا تجزیہ لیا۔
اور تاجروں کو ہدایت کی کہ کسی قسم کی ذخیرہ اندوزی نہ کی جائے .
واضح رھے کہ پنجاب سے کے. پی کو گندم اور آٹے پر پابندی کی وجہ سے مانسہرہ سمیت ہزارہ بھر میں آٹے کی قلت پیدا ہو گئی ھے .
جس کی وجہ سے قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں