مانسہرہ منتخب بلدیاتی نمائیندوں کی احتجاجی ریلی

مانسہرہ()صوبائی حکومت کی طرف سے بلدیاتی ادروں کوترقیاتی فنڈ کی عدم فراہمی اور صوبائی محکمہ خزانہ کی جانب سے غیرترقیاتی فنڈ کی غیرمنصفانہ تقسیم گزشتہ سال کے بقایاجات کی عدم ادئیگی کیخلاف مانسہرہ کے بلدیاتی نمائندوں کااحتجاجی مظاہرہ ڈی سی آفس تک ریلی عوامی اور کونسلز کےحقوق کیلئیے ہرفورم پراحتجاج اور عدالت سے بھی رجوع کرنے کااعلان گزشتہ روز مانسہرہ کے ویلج کونسلز چئیرمینز اور ممبران کونسلز نے پریس کلب مانسہرہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ویلج کونسلز چئیرمینز بشارت علی سواتی۔آصف خان ۔محمدفاروق۔یاسر نقیبی۔جاوید لودھی اور دیگر نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کوہوئے ڈیڈھ سال کاعرصہ ہونے کوہے کہ نہ توگزشتہ صوبائی حکومت اور نگران حکومت کی طرف سے بلدیاتی اداروں کو ترقیاتی فنڈ فراہم کیا یے اور دفتری اخراجات کی مد میں گزشتہ پورے سال میں صرف 49 ہزار جاری کئیے گے جس سے آفس کرایہ کی ادائیگی بھی نہیں کی جاسکتی اور جاری نئے مالی سال میں محکمہ خزانہ کی طرف سے ماہ جولائی کاجوریلیز آرڈر جاری کیا گیا اسمیں دفتری اخراجات کی غیرمنصفانہ تقسیم کی گی ہری پور اور نوشہرہ ضلع کی ویسیز این سیز کو فی کانسل ایک لاکھ سے زائد جبکہ مانسہرہ کو فی کونسل 16575روپے دئیے گے ہیں جبکہ دیگر اضلاع کوبھی زیادہ رقم دی گی ہے انھوں نے کہاکہ غیرترقیاتی اخراجات اور اعزازیہ ممبران کی برابری کی سطح پر تمام کونسلوں میں تقسیم ہونی چاہئیے اور صوبائی حکومت کو گزشتہ سال کے بقایاترقیاتی وغیرترقیاتی بجٹ کوفوری طور پرجاری کرناچاہئیے ہم عوامی اور کونسلوں کے حق کیلئیے ہرپلیٹ فارم پرآواز بلند کریں گے اور اس ناانصافی کیخلاف عدالت کادروازہ بھی کھٹکھٹایاجائے گا بعد ازاں بلدیاتی ممبران نے ڈی سی آفس تک احتجاجی ریلی نکالی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بابرتنولی اور تحصیل چئیرمین مانسہرہ شیخ محمد شفیع کویاداشت بھی پیش کی احتجاجی مظاہرہ میں وی سیز چئیرمینز حاجی محمدریاض۔عبدالوحید۔سیدمنظورحسین شاہ۔عثمان خالد۔افتخار خان اوگی۔مرادخان عامرعزیز خان ۔حاجی عبدالقیوم ۔شیراز عثمان ۔امجدخان ۔جاوید متی اور بڑی تعدادمیں ویلج ونیبرہوڈ کونسلز ممبران نے شرکت کی ہے اور مقررین نے جمعوری صوبائی ووفاقی حکومتوں کو ہمیشہ بلدیاتی اداروں کیلئیے نقصان دہ اور مارشل لاء دور کوبلدیاتی ادارو کوبلدیاتی اداروں کی ترقی کے دورقرار دیا اور اسوقت ملک میں جاری مہنگائی کے طوفان کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ پی ڈی ایم حکومت کی طرف سے مہنگائی میں ہوشرباء اضافہ کر کے غریب عوام کے چولہے ٹھنڈے کردئیے گے ہیں بلدیاتی ممبران مہنگائی کیخلاف عوامی احتجاج کی قیادت کریں گے کیونکہ سیاسی جماعتوں کے گھٹھ جوڑ نے مہنگائی کی وجہ سے عوامی زندگیاں مشکل بنادی ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں