مانسہرہ محکمہ خوراک کا ایکشن کریانہ کی دوکان سے ۔کینسر کا باعث بننے کا انڈسٹریل کلر بر آمد دوکان سیل مالک گرفتار

محکمہ خوراک خیبر پختونخوا
ضلع مانسہرہ ،
03/10/2023

سیکرٹری محکمہ خوراک جناب ظریف المعانی، ڈائریکٹر محکمہ خوراک جناب یاسر حسن احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر شوکت سلطان نے مختلف اشیاء خوردونوش کی دکانوں کا وزٹ کیا دوران انسپکشن کریانہ ہول سیل کی دکان سے انڈسٹریل کلر برآمد ہوا جو کہ فوڈ کلر کے طور پر اشیاء خوردونوش میں استعمال کے لیا فروخت کیا جا رہا تھا انڈسٹریل کلر کا اشیاء خوردونوش میں استعمال انسانی صحت کے لیے مضر صحت ہے جو کہ معدہ کے کینسر کا سبب بنتا ہے، دوکان مالک فوڈ گرین لائسنس بھی پیش نہ کر سکا جس پر قانونی کاروائی کرتے ہوئے دوکان کو سیلڈ کر دیا گیا اور مالک دوکان کو گرفتار کر لیا گیا ،
اس کے ساتھ ساتھ مختلف اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والے دوکانداروں کو عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی ہدایات دی گئی
انسپکشن کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا تا کہ عوام کو ذیادہ سے ذیادہ ریلیف مہیا کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں