مانسہرہ ماتمی جلوس کو کالج روڈ پر روک دیا گیا ۔۔عزاداروں کا احتجاج

مانسہرہ یوم عاشورہ کے موقع پر عزاداروں کی جانب سے روٹ تک ماتمی جلوس لے جانے کی کوشش. ضلعی پولیس انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں کی بہترین حکمت عملی سے عزاداروں کو کالج روڈ پر روک دیا گیا. مشتعل عزاداروں کا احتجاج. عدالتی فیصلے کے مطابق ماتمی جلوس کا روٹ بحال کرنے کا مطالبہ. تفصیلات کے مطابق دس محرم الحرام یوم عاشورہ کے موقع پر فقہ جعفریہ کے عزاداروں کی جانب سے مرکزی امام بارگاہ حسینی مفتی آباد سے نکلنے والے علم و ذوالجناح برآمدگی کے موقع پر چند عزاداروں نے رکاوٹیں عبور کر کے عدالتی فیصلے کے مطابق طے شدہ روٹ پر جانے کی کوشش کی. لیکن ضلعی پولیس انتظامیہ اور سیکیورٹی نافذ کرنے والے اداروں نے بہترین حکمت عملی سے موقع کی نزاکت اور حساسیت کو سمجھتے ہوئے سنبھالا اور مذکورہ عزاداروں کو کالج روڈ پر ہی روک کر واپس بھیج دیا. اس موقع پر عزاداروں نے مشتعل ہو کر احتجاج اور شدید نعرہ بازی کی. اور ماتمی جلوس کو عدالتی فیصلے کے مطابق مقرر کردہ روٹ پر لے جانے کا پرزور مطالبہ کیا. فقہ جعفریہ کے راہنماؤں اور مرکزی انجمن تاجران کابینہ نے مشتعل عزاداروں کو پرامن کرنے میں اپنا اہم اور بہترین کردار ادا کیا. جس پر عوامی و سماجی حلقوں نے ضلع مانسہرہ کے امن کو برقرار رکھنے پر ضلعی پولیس و انتظامیہ کے جملہ سٹیک ہولڈرز، قائدین فقہ جعفریہ، مرکزی انجمن تاجران و دیگر رفاعی تنظیمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں