مانسہرہ شهلیہ پولیس چوکی کے قیام کے لیے شہری نے پانچ مرلہ مفت زمین دے دی

.مانسہرہ شہلیه میں پولیس چوکی کے قیام کے لیے شہری اظہر خان نے پانچ مرلے مفت اراضی دے دی

ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی نے مانسہرہ کے علاقے شهلیہ میں کھلی کچہری سے خطاب کیا ڈی پی او نے

*عوام کے مسائل براہ راست سننے اور ان کے بروقت ازالے کے لئیے احکامات جاری کئے ۔۔، اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد میں شرکت۔*

کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد پولیس اور عوام کے درمیان فاصلوں کو ختم کرنا اور عوام کو احساس دلانا ہے کہ پولیس انکی اپنی پولیس ہے جس سے اپنے مسائل کے حل کیلئے بلا کسی جھجک رجوع کر سکتے ہیں۔(ڈی پی او مانسہرہ)

گھریلو مسائل ، زمینوں اور جائیدادوں کے تنازعوں کے حل کے لئیے ضلعی مصالحتی کمیٹیوں (DRC) میں تشریف لایا کریں (ڈی پی او مانسہرہ)

عادی منشیات فروشوں کے ضامنوں کی لسٹیں تیار کی جارہی ہیں۔ضامنوں کے خلاف قانونی کاروائ کی جاۓ گی۔تاکہ عادی منشیات فروشوں کو زیادہ سے زیادہ سزا دلوائ جاسکے(ڈی پی او مانسہرہ)

ضلع میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر کرایہ داروں ، غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں، کم سن موٹرسائیکل سواروں ، بغیر ہیملٹ رائیڈرز اور غیر قانونی اڈوں کے خلاف بھی خصوصی مہم جاری ہے۔(ڈی پی او مانسہرہ)

علاوہ ازیں ڈی پی او مانسہرہ نے کھلی کچہری کے دوران درخواستیں لے کر آۓ ہوۓ سائلین کی درخواستوں کو قانونی کاروائ کے لیئے متعلقہ ایس ایچ او اور تھانوں کو مارک بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں